قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ملي يکجہتي کونسل پاکستان نائب صدر حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے ارسال کردہ ايک پيغام ميں کراچي ميں دہشت گردي اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ميں خواتين کو نشانہ بنانے کي شديد مذمت کي ?
اس پيغام کا تفصلي متن يہ ہے :
رياست کے ذمہ داران ملک ميں امن و امان کے قيام ميں ذرا بھي سنجيدہ نہيں ہيں چنانچہ سفاک دہشت گردوں کو اس بات کي کھلي چھٹي ہے کہ وہ جب چاہيں اور جہاں معصوم افراد جن ميں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتين بھي شامل ہيں کو ان کے اپنے ہي خون ميں نہلاکر وحشت و بربريت کي داستانيں رقم کريں گويا امن و امان کے ذمہ داروں کي اپنے فرائض منصبي سے پہلو تہي کے نتيجے ميں احترام انسانيت اور احترام آدميت سے عاري معاشرہ ملک کو لمحہ بہ لمحہ تباہي و بربادي کي جانب دھکيل رہا اور ملک کي چوليں تک ہل چکي ہيں ?
آئے روز کراچي ميں معصوم شہريوں کو قتل کيا جارہا ہے، کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردي ايک بار پھر اپنے اوج پر ہے ، عوام کے جان و مال کي حفاظت حکومت کي بنيادي ذمہ داري ہے جو پوري نہيں کي جارہي ہے ، دہشت گردي کے ان دلخراش واقعات کے باوجود دہشت گردي سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہيں اٹھائے جاتے ?
دہشت گردوں کو في الفور گرفتار اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے کيفر کردار تک پہنچايا جائے اور حکومت ملک ميں قيام امن کے لئے فوري اور سنجيدہ اقداما ت کرے ?
واضح رہے کہ پاکستان ميں نئي ٹارگٹ کلنگ کي لہروں ميں کراچي ميں ايک خاتون سميت 4 افراد کي شہيد کردئے گئے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے