آيت الله جوادي آملي :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آيت الله عبدالله جوادي آملي نے ا?ج مسجد اعظم قم ميں علماء و افاضيل و طلاب کي شرکت کے ساتھ سورہ مبارکہ عنکبوت کي تفسير شروع کي ?
حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے استاد نے کہا : اس سورہ کا نام ظاہري اعتبار سے علم بالغلبہ ہے ، بعض سورہ کا نام مثلا فاتح? الکتاب ، يسين و اخلاص معصوم کے زبان سے بيان ہوا ہے ليکن تمام سورہ اس طرح نہيں ہيں ، مثلا ھزار سال پہلے کي تفسير ميں ايک سورہ کے سلسلہ ميں بيان ہوا ہے «السورة اللتي يذکر فيها النساء» بعد ميں وہ سورہ نساء کے نام سے مشہور ہے ?
حوزہ علميہ قم کے بزرگ استاد نے کہا : شيخ طوسي نے اس سورہ کے نام کو «الم» بتايا ہے اور فرماتے ہيں «الم» اس سورہ کا نام ہے اور «يس» سورہ يسين کا نام ہے اور نقل کرتے ہيں کہ بعض لوگوں نے ان حروف کو قرآن کے اسامي ميں سے جانا ہے کہ جو سورہ کے ابتدا ميں ذکر ہوا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے