04 December 2012 - 14:56
خبر کا کوڈ: 4858
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : ايک خاص سازش کے تحت پاکستان کے معاشي حب کے امن کو خراب کيا جا رہا ہے اور مولانا اسماعيل پر ہونے والے دہشت گردي کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں?
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : ايک خاص سازش کے تحت پاکستان کے معاشي حب کے امن کو خراب کيا جا رہا ہے اور مولانا اسماعيل پر ہونے والے دہشت گردي کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں?

منگل کے روز اپنے مذمتي بيان ميں علامہ عارف حسين واحدي نے کہا : کراچي سے پارہ چنار، گلگت بلتستان سے کوئٹہ تک پورا ملک دہشت گردي و بدامني کا شکار ہے خصوصاً شہر قائد جوکہ غير معمولي اہميت کا حامل شہر ہے اس ميں بھي ايک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کي کوشش کي جارہي ہے?

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے : کراچي کي بگڑتي ہوئي صورت حال پر سنجيدہ اقدامات اٹھانے کي سخت ضرورت ہے ?

انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردي کے حملے ميں جاں بحق ہونے والے مولانا اسماعيل کے قتل پر انتہائي دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقين سے اظہار تعزيت پيش کي اور کہا : دہشت گرد ہمارے ملک ميں فرقہ واريت کو ہوا دينا چاہتے ہيں جبکہ ملک ميں کوئي شيعہ سني اختلاف نہيں بعض شر پسند عناصر چند فروعي اختلافات کو ہوا دے کر نقص امن کا باعث بن رہے ہيں?

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کيا ہے : صوبہ ميں امن وامان خراب کرنے والے ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے کيفر کردار تک پہنچائيں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬