شيعہ ايکشن کميٹي پاکستان کا اعلان:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ ايکشن کميٹي کے صدر حجت الاسلام مرزا يوسف حسين نے حجت الاسلام ناظر عباس تقوي شيعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سکريٹري سے کراچي ميں ملاقات ميں ملک کي موجودہ صورت حال کا جائزہ ليا ?
حجت الاسلام مرزا يوسف حسين نے ملک بھر خصوصا کراچي ميں جاري شيعہ ٹارگٹ کلنگ کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے 14 دسمبر کو پاکستان ميں ہونے والے کفن پوش دھرنے کي مکمل حمايت کا اعلان کيا ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ جب شرپسند دہشتگردوں نے حملہ کي توسيع ميں شيعہ نواميس کو نشانہ بنانا شروع کرديا ہے تو اب گہروں ميں بيٹھنے کا وقت نہيں ہے کہا: شيعہ ايکشن کميٹي 14 دسمبر کو ہونے والے عظيم کفن پوش دہرنے کي مکمل حمايت کا اعلان کرتے ہوئے اس دھرنے ميں تمام مومنين کي شرکت لازم سمجھتي ہے تاکہ شيعہ قوم کي طاقت کا مظاہرہ کرکے اپنے حقوق کا تحفظ کريں ?
حجت الاسلام سيد ناظر عباس تقوي شيعہ علماء کونسل سندھ پاکستان کے جنرل سکريٹري نے بھي شيعہ ايکشن کميٹي کے وفد کو خوش آمديد کہتے ہوئے تاکيد کي : اب مسئلہ کسي تنظيم يا جماعت کا نہيں،اب ہماري نواميس اور نونہالوں کو نشانہ بنايا جا رہا ہے ، جس پر کسي صورت ميں کوئي مومن خاموش نہيں رہ سکتا ، اسي لئے ہم نے تمام شيعہ تنظيموں ، انجمنوں ، ماتمي نوحہ خوانوں اور تمام مومنين کو اس احتجاج ميں شرکت کي دعوت دي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے