آيت الله نوري همداني :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله نوري همداني نے حوزہ علميہ قم ايران کے مسجد اعظم ميں فقہ کے درس خارج کے درميان فتنہ کو حق و باطل کا مرکب جانا ہے اور تاکيد کي : اسلام کي تاريخ کے دوران جو لوگ چاہتے تھے فتنہ برپا کريں وہ لوگ کچھ حق اور کچھ باطل کے حصہ کو ا?پس ميں مرکب کر ديتے تھے تا کہ عوام اس جو ا?ساني سے قبول کر لے ?
حضرت آيت الله نوري همداني نے تاکيد کي : ہر زمانہ ميں فتنہ پايا جاتا ہے ، جنگ جمل و جنگ صفين بھي ايک طرح کا فتنہ تھا کہ پيغمبر کے قريبي افراد کو امام علي عليہ السلام کے سامنے کھڑا کر ديا گيا ?
مرجع تقليد نے وضاحت کي : جنگ صفين ميں معاويہ اور عمر عاص قرا?ن کو نيزہ پر بلند کيا ، جنگ خوارج و نہروان ميں بھي ايسے لوگ تھے جن کي پيشاني پر عبادت کي وجہ سے گٹھا پڑا ہوا تھا يہ لوگ ايک طرف تھے اور يہ حضرت امام علي عليہ السلام کے مقابلہ ميں کھڑے تھے ?
مرجع تقليد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ايران کے سٹرلائيٹ چائينل کو سامراج کي طرف سے منقطع کر ديا گيا تاکيد کي : ايران ٹي وي و ريڈيو اور سٹرلائيٹ چائينل حق اور ديني تعليمات کو بيان کرتا ہے اور يہ مسائل فطرت، عقل و منطق کے مطابق ہے جو لوگوں کي طرف سے قبول کي جا رہي ہے اور يہي چيز ان لوگوں کے لئے قابل قبول و برداشت ميں نہيں ہے ?
انہوں نے وضاحت کي : انقلاب اسلامي ثقافت ظالم کے خلاف مظلوم کي طرفداري ہے اور وال اسٹريٹ تحريک نيز علان کر رہا ہے کہ مغرب ميں کس حد تک امتيازات و تعصب پايا جاتا ہے ?
انہوں نے بعض اسلامي ممالک جيسے سعودي عربيہ اور قطر کے سربراہ و حکام کا صہيوني اسرائيل غاصب کے ساتھ رابطہ کو شرمناک جانا ہے اور کہا : يہ لوگ اپنے کانفرنس و سمينار و اجلاس ميں کبھي بھي اس حکومت کي خلاف کوئي بات نہيں کرتے اور دوسري طرف تمام طرح کے اقدامات شام کے لئے انجام دے رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے