قطيف کے امام جمعہ:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قطيف سعودي عرب کے امام جمعہ حجت الاسلام شيخ حسن صفار نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ ميں جو گذشتہ روز مسجد امام رضا(ع) ميں منعقد ہوا عرب ممالک ميں بڑھتے ا?شوب اور اختلافات سے پريشاني کا اظھار کرتے ہوئے کہا: عرب قوميں جان ليں کہ ان کے ا?پسي اختلافات اور متعصبانہ برتاو مشکلات کے حل کا راستہ نہيں ہے بلکہ اس سے فقط سامراجي حکومتوں کو فائدہ پہونچے گا?
انہوں نے مزيد کہا: يقينا حکومتيں موجودہ صورت حال سے خوش ہيں اور اِنہيں حالات کے بقا کے بھي خواھاں ہيں لھذا عرب قوميں موجودہ مسائل اور مشکلات کو گفتگو کے ذريعہ حل کريں ?
حجت الاسلام صفار نے تاکيد کي : مصر ، تيونس ، ليبيا، سوريہ ، يمن اور عراق کي سياسي پارٹيوں سے ھمارا مطالبہ ہے کہ عقل کي زبان کو دھکيوں کے لہجہ کي جگہ ديں اور اپنے مطالبہ سے کنارکشي کريں تاکہ ملک کے حالات بہتر ہوسکيں ?
قطيف کے امام جمعہ نے دنيا کے ترقي يافتہ ممالک کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تمام ترقي يافتہ ممالک سياسي ، اقتصادي اور نظرياتي مشکلات سے روبرو ہيں مگر ان کے نزديک قانون اور عقل مشکلات کي حل کا ميعار ہيں اور سياسي اختلافات سے پرھيز کرتے ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا: عرب ممالک کي اھم ترين مشکل خصوصا قدرتوں کے بدلنے ميں يہ ہے کہ وہ قدرتوں کي تبديلي سے لاعلم و بيگانہ رہے ہيں اور اس بات کي بنياد بھي ان ممالک کي جھالتي سامراجيت ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے