قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان و سنيئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے بيلجيئم کي عدالت کي طرف سے برقع پر پابندي کے فيصلے پر اپنے رد عمل ميں بيان کيا : پردہ مسلمان خواتين کو معاشرے ميں امتياز دلاتا ہے اور حجاب ہي اسلامي خواتين کي پہنچان ہے، حجاب پر پابندي نہ صرف بنيادي انساني حقوق کي خلاف ورزي ہے بلکہ يہ شہريوں آزاديوں کي بھي صريحاً خلاف ورزي ہے?
انہوںنے کہا : اسلام کے خلاف آئے روز سازشيں ہورہي ہيں اور خصوصاً باپردہ خواتين کو ايک سازش کے تحت بے پردہ کرنے کي مذموم و قبيح حرکتيں کي جارہي ہيں? يہ انتہائي اہميت اور غير معمولي نوعيت کا مسئلہ ہے جس پر مسلم حکمرانوں مل بيٹھ کر سوچنا ہوگا ?
علامہ سيد ساجد علي نقوي نے او آئي سي سے مطالبہ کيا : اپنے مقصد تشکيل کي انجام دہي ميں خواتين کے حقوق کي حمايت کرنے ميں اپنا موثر کردار ادا کرے اور عالمي طاقتوں سے ان معاملات پر بھرپور احتجاج کرے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے