آيتالله علوي گرگاني :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آيتالله سيد محمد علي علوي گرگاني نے پليس افسران اور ان ڈپارٹ مينٹ کے اھل کار سے ملاقات ميں قرا?ن کي طرف توجہ کرنا اور اس پر پيروي کو انسان کي کاميابي کا سبب جانا ہے اور کہا : قرا?ن ميں بہترين اقوال و موعظہ و واقعات بيان کئے گئے ہيں ?
حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس بيان کے ساتھ کہ انسان کي زندگي کے لئے بہترين ھدايات قرا?ن ميں بيان کئے گئے ہيں وضاحت کي : اگر انسان خود کو قرا?ن سے قريب و اس سے مانوس ہونے ميں کاميابي حاصل کر لے اور اس کے احکامات و فرمودات کو اپني زندگي ميں عملي طور سے اپنائے تو وہ دنيا اور ا?خرت ميں کامياب و کامران رہے گا ?
آيتالله علوي گرگاني نے بيان کيا : جو شخص اپني زندگي کے تمام امور کو قرا?ن کے مطابق انجام ديتا ہے وہ ثابت قدم ہيں اور انہوں نے اپنے لئے جنت يقيني کر لي ہے ?
انہوں نے تمام لوگوں کو قرا?ن کي شناخت کي ضرورت کي تاکيد کي اور اظہار کيا : قرا?ن کي پيروي اس کي شناخت سے حاصل ہوتي ہے ؛ قرا?ن کو اچھي طرح سمجھنے کے لئے انسان کو کوشش کرني چاہيئے کيونکہ انسان کي قسمت قرا?ن سے منسلک ہے ?
حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد نے قرا?ن مجيد کي ايک ا?يہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے انسان کے سرکشي کي وجہ طاقت و مال جانا ہے اور بيان کيا : طاقت اور مال انسان کو خدا کي ياد سے دور کرتا ہے اور اس وقت سامراجي دنيا کي سرکشي اسي خصوصيت کي بنا پر ہے ?
آيتالله علوي گرگاني نے انسان کے لئے خشوع و تواضع کو ايک ضروري امر جانا ہے اور تاکيد کي : انسان ھمشہ طاقت و مال کے ہونے کو دوسرے پر اپني برتري سمجھتا ہے اور سرکشي کرتا ہے ؛ حالانکہ ايسے حالات ميں انسان اپنے ا?پ کو دوسروں سے نيچے سمجھے ?
انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ خدا پر ايمان اور قوي عقائد اسلامي حکومت کي قدرت کا سبب ہوتي ہے وضاحت کي : انساني معاشرے ميں جو مشکلات پائي جا رہي ہيں وہ ايمان و عقائد ميں کمزوري کي وجہ سے ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے