
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ملت جعفريہ کي تاريخي کاميابي، حکومت مطالبات ماننے پر مجبور،41 گھنٹے بعد کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرديا گيا?
حجت الاسلام ناظر عباس تقوي نے اعلان کيا : حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسليم کيا ہے، لہ?ذا اس کفن پوش دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہيں اور سندھ بھر کو جام کرنے کي دي جانے والي کال کو واپس ليتے ہيں?
انہوں نے مزيد کہا کہ مذاکراتي کميٹي کے وفدنے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے مذاکرات کئے اور شيعہ قوم کے مطالبات حکام بالا کے آگے پيش کئے، جس پر گورنر سندھ نے مطالبات پر عملدرآمد کي يقين دہاني کرائي ہے?
مذاکراتي کميٹي ميں شيعہ علما کونسل کے حجت الاسلام ناظر عباس تقوي، مجلس وحدت مسلمين کے حجت الاسلام صادق رضا تقوي، شيعہ ايکشن کيمٹي و مجلس وحدت کے حجت الاسلام مرزا يوسف حسين، قاسم نقوي، شيعہ علما کونسل کے حجت الاسلام جعفر سبحاني اورحجت الاسلام شبير حسن ميثمي و ديگر شامل تھے?
مذاکراتي کميٹي کي طرف سے کئے گئے مطالبات : آئندہ کسي پر بھي جھوٹا توہين رسالت کا مقدمہ قائم نہيں کيا جائے اور اس سلسلے ميں موجود قانوني پيچيدگيوں کو دور کيا جائے?
حجت الاسلام آفتاب حيدر جعفري و ديگر شہدا کے قاتل کو في الفور گرفتار کئے جائيں?
دہشت گردوں کي سياسي سرپرستي کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائي کي جائے?
قراقرم يونيورسٹي کے جن لڑکوں پر تعليم کے دروازے بند کئے گئے ان تک تعليم کي رسائي کو يقيني بنايا جائے?
جن مجرمان کي سزائے موت پر عملدرآمد کو صدر زرداري کے حکم پر روکا گيا ہے ان کي سزا پر عملدرآمد يقيني بنايا جائے?
جو اين جي اوز سزائے موت کي سزا کو ختم کرانے کے لئے کوشاں ہيں ان کے خلاف قانوني کارروائي کي جائے?
شہداء کے خانوادگان ميں سے کسي ايک فرد کو سرکاري ملازمت فراہم کي جائے?
دہشتگردي ميں شہيد ہونے والوں کو دس لاکھ معاوضہ ديا جائے بعد ازاں شرکائے دھرنا پر امن طور پر منتشر ہوگئے?
اس دھرنے نے آج ايک بار پھر يہ ثابت کرديا کہ ملت کے تمام رنگ اپني الگ الگ شناخت کے باوجود ايک ہيں درحقيقت يہ ايک ايسا گلدان ہے جس ميں مختلف اقسام کے پھول رکھے گئے ہيں جن ميں ہرايک کي ايک الگ خشبو ہے وحدت اور مشترکہ کوششوں کے اس سفر کو مزيد آگے بڑھنا چاہيے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے