18 December 2012 - 15:51
خبر کا کوڈ: 4901
فونت
آيت الله نوري همداني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله نوري همداني نے کچھ امريکي طالب علموں کے قتل کئے جانے پر اوباما کے ا?نسو کو مگرمچھ کا ا?نسو جانا ہے اور کہا : اگر يہ لوگ واقعي ھمدرد ہيں تو فلسطين اور افغانستان ميں بچوں اور خواتين کے قتل عام روکنے کے لئے کيوں کچھ اقدام نہيں اٹھا رہے ہيں ?
آيت الله نوري همداني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين نوري همداني مرجع تقليد نے پاسداران انقلاب اسلامي کے بعض کمانڈر سے ملاقات ميں کچھ امريکي طالب علموں کے قتل کئے جانے پر امريکي صدر کي فريب کارانہ اقدام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : يہ مگر مچھ کے ا?نسو ہيں ؛ اگر يہ لوگ واقعي ھمدرد ہيں تو فلسطين اور افغانستان ميں بچوں اور خواتين کے قتل عام روکنے کے لئے کيوں کچھ اقدام نہيں اٹھا رہے ہيں ?

انہوں نے خدا کي نعمت کي شناخت اور شکر خدا کو ضروري جانا ہے اور کہا : امام صادق عليہ السلام نے فرمايا سب سے عظيم نعمت اھل بيت عليہم السلام کي ولايت ہے حضرت نے «لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ» کي تفسير ميں نيز ابوحنيفہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمايا اس ا?يہ کا مقصد ھماري ولايت کي نعمت ہے کہ جس کے سلسلہ ميں سوال ہوگا ?

مرجع تقليد نے اس تاکيد کے ساتھ کہ اسلام ميں حکومت ، امامت اور ولايت سب ايک صف ميں ہيں وضاحت کي : علامہ طباطبائي اپني کتاب " اسلام ميں شيعہ " ميں لکھتے ہيں کہ پہلا شخص جس نے ولايت کو حکومت سے الگ کيا ہے وہ معاويہ تھا اور اس کے بعد اس کي يہ سنت جاري رہي ، اس کا يہ کام اسلامي تعلمات کے خلاف ہے ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے استاد نے ولايت فقيہ نظام کو ولايت اھل بيت عليہم السلام کا تسلسل جانا اور کہا : اسي بنا پر يہ حکومت خاص اھميت و عظمت کا مالک ہے کہ جس کي حفاظت کي کوشش پوري جان سے کرني چاہيئے ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے اسلامي انقلاب کے سلسلہ ميں امام خميني (رہ) کي بعض فکري بنياد کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : ان کا اعتقاد تھا کہ ھمارا يہ انقلاب امام زمانہ (عج) کے انقلاب پر ختم ہوگا اس بنا پر ظہور کے انتظار يعني انقلاب کا صحيح درک رکھتے تھے اور اس سلسلہ ميں قدم بڑھايا اور اس تناظر ميں خود موجود رہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬