19 December 2012 - 17:12
خبر کا کوڈ: 4905
فونت
حجت الاسلام جعفرسبحاني پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل کراچي کے صدر حجت الاسلام جعفرسبحاني ملک ميں جاري شيعہ کشي اور پوليس کي نااھلي پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : پوليس اور ريجرز عوام کو تحفظ فراہم نہيں کر سکتے تو شہر کو فوج کے حوالے کيا جائے ?
حجت الاسلام جعفرسبحاني پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل کراچي کے صدر حجت الاسلام جعفرسبحاني نے فيڈرل بي ايريا ميں مختلف شيعہ تنظيموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچي کي بگڑتي ہوئي صورتحال پر دکھ کا اظہار کيا ?

انہوں نے ملت جعفريہ کے خلاف جاري ٹارگٹ کلنگ کي مذمت کرتے ہوئے کہا: اس ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ شہر کو خانہ جنگي ميں جھونکنے کي ايک گہري سازش ہے جس کے سد باب کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا ?

حجت الاسلام جعفرسبحاني نے تنظيموں کے اھلکاروں اور ملت جعفريہ کے نوجوانوں سے خطاب ميں شہر ميں امن کے قيام کے لئے اپنا کردار اد اکرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: شہر کے منتخب نمائندوں کي ذمہ داري ہے کہ وہ دہشت گردي رکوانے ميں اپناکردار ادا کريں ?

جعفرسبحاني نے مزيد بيان کيا : شيعہ علماء کونسل نے 42 گھنٹوں تک پرامن احتجاج کرکے امن و محبت کا پيغام ديا اور يہ بات واضح کردي کہ ملت جعفريہ متحد ہے ?

انہوں نے اخر ميں مظاھرے کو کامياب بنانے پر تمام ملي تنظيموں، ماتمي انجمنوں، اسکاؤٹس گروپ اور کارکنوں کو مبارکباد دي?

دوسري جانب مرکزي تنظيم عزا کے سکريٹري جنرل سيد سلمان مجتبي? نقوي بھي ميں شہر کي صورتحال پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : شہرميں حکومت نام کي کوئي چيز نظر نہيں آتي اور دہشت گرد سرعام لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: شہر ميں آپريشن وقت کي ضرورت بن چکا ہے جو فوج کي نگراني ميں ہو?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬