دفتر شيعہ علما کونسل پاکستان:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا : دنيا بھر کے مظلوم مسلمانوں کيلئے آواز اٹھانا پوري اُمت کا اولين فرض ہے? ھم برمي مسلمانوں کے ساتھ ہيں اور رہيں گے ?
برما ميں مسلمانوں کي حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے ملي يکجہتي کونسل پاکستان نے بيان کيا : اس وقت پوري دنيا ميں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کيا جا رہا ہے، ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف وحدت ميں پنہاں ہے ?
انہوں نے وضاحت کي : فلسطين ،کشمير، بوسنيا ہرزوگوينيا کے بعد اب برما ميں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہيں جبکہ دوسري جانب امريکہ بہادري سے اس شاندار کارکردگي پر برمي حکمرانوں کو شاباشي دے رہا ہے مگر انتہائي افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلمان حکمران ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بيٹھے ہيں?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اس موقع پر برمي مسلمانوں سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے کہا : آئندہ جمع? المبارک کو برمي مسلمانوں کے ساتھ اظہار يکجہتي کے طور پر منايا جائيگا اور خطبات جمعہ ميں برمي مسلمانوں کيلئے آواز احتجاج بلند کي جائے گي?
انہوں نے علماء کرام سے اپيل کي ہے کہ وہ خطبات جمعہ ميں مظلوم برمي مسلمانوں کي حالت زار پر خصوصي روشني ڈاليں اور عوام کو برمي مسلمانوں کي حالت زار کے بارے ميں آگاہ کريں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے