20 December 2012 - 14:46
خبر کا کوڈ: 4910
فونت
آيت الله نوري همداني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله نوري همداني نے اس بيان کے ساتھ کہ يورپيوں نے اسلام کي حق باتوں کو چھوڑ کر خرافات کو اختيار کر ليا ہے بيان کيا : اکيس دسمبر کو دنيا کي تباہي خرافات کے علاوہ کچھ نہيں ہے ?
آيت الله نوري همداني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين نوري همداني مرجع تقليد نے ريڈيو ٹي وي کے بعض ذمہ داروں کي ملاقات ميں اکيس دسمبر کو دنيا تباہ ہونے کي افواہ کو يورپيوں کي خرفاتي فکر کا نتيجہ جانا ہے اور اظہار کيا : وہ لوگ خرافات پر ايمان لاتے ہيں ليکن اسلام کے حقائق کو قبول نہيں کرتے ?

انہوں نے دنيا کي تباہي کے خطرہ سے بچنے کے لئے بعض يوروپيوں کي کار کردگي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شمال يورپ ميں اس حادثہ سے بچنے کے لئے بعض لوگوں نے اپنے لئے پناہ گاہ مھيہ کيا ہے حالانکہ قرا?ن کي ا?يات کے مطابق قيامت کے وقت پہاڑ تباہ ہو جائے گا ، ا?سمان پھٹ جائے گا ، ايسے حالت ميں کسي کے لئے کہيں بھي فرار کے راستہ نہيں پايا جائے گا ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے لوگوں کي ا?گہي ميں ريڈيو ٹي وي کے کردار کو بہت اھم جانا ہے اور وضاحت کي : ا?پ لوگ مغرب کو اس طرح پہچانے جيسا کہ وہ ہے ؛ اور دنيا کي اقوام کے حقوق پر امريکا اور يورپ کي طرف سے جرم و ظلم کو اچھي طرح بيان کريں تا کہ عوام اس مسئلہ سے با خبر رہے بين الاقوامي ادارہ اور اس کے علاوہ اقوام متحدہ جو کہ انساني حقوق کي حمايت کا دعوا کرتا ہے يہ محض ايک ڈرامہ ہے تا کہ اس کے ذريعہ اپنے ناپاک مقاصد کو حاصل کر سکيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬