حجت الاسلام اظہر کاظمي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايم ڈبليو ايم ضلع جھنگ کے جنرل سکريٹري نے صحافيوں سے گفتگو ميں جھنگ ميں تکفيري کمزور ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي : رانا ثناء اللہ جيسے افراد صوبہ ميں دھشت گردي کي پشت پناہي اور ان کو تقويت ميں مصروف ہيں ?
حجت الاسلام اظہر کاظمي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ميري گرفتاري رنگ لائي ہے ، شيعہ قوم کا بکھرا ہوا ووٹ بنک يکجا ہوا اور جھنگ کي سياسي فضاء ميں نماياں تبديلي آئي ہے کہا: ميري گرفتاري کے بعد سياسي ملاقاتوں کا سلسلہ زور پکڑ گيا ہے، احمد پور سيال کے ايم پي اے اور اين اے 91 کے اميدوار برائے قومي اسمبلي نجف خان، معروف سياسي رہنماء غضنفر جبوانہ، اميدوار برائے صوبائي اسمبلي سيد رفحي شاہ، اميدوار برائے قومي اسمبلي نديم ممتاز قريشي اور مستقبل پاکستان کے مرکزي رہنماوں سميت ديگر سياسي افراد نے ايم ڈبليو ايم کے ضلعي دفتر کا دورہ کيا اور سياسي حمايت کے لئے درخواست کي ?
انہوں نے جھنگ کے تنظيمي ذمہ داروں کي روحاني، اخلاقي، نظرياتي اور سياسي تربيت کے لئے پندرہ روزہ تربيتي ورکشاپ منعقد کيا جانے کي خبر ديتے ہوئے کہا: اس تربيتي ورکشاپ ميں حجت الاسلام مظہر حسين کاظمي اور ديگر نامورعلمائے کرام درس ديں گے ?
پاکستان کي اس نامور مذھبي شخصيت نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ايم ڈبليو ايم کي فعاليت کي وجہ سے تکفيري گروہوں کي کمر ٹوٹ گئي ہے اور ان کي سرگرميوں ميں نماياں کمي ديکھنے ميں آئي ہے پنجاب حکومت پر زور ديتے ہوئے کہا : کالعدم جماعت کے مرکزي رہنماء ملک اسحاق کے خلاف ٹھوس کارروائي کرے اور اسے نظر بند کيا جائے ?
انہوں نے مزيد کہا: ملک اسحاق کي جانب سے شيعہ مذہب کے خلاف غلط بياني ملکي فضا کو ناامن کرنے کا سبب ہے ?
ايم ڈبليو ايم ضلع جھنگ کے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ اگر ان فتنہ پرور افراد کے خلاف حکومت نے کارروائي نہ کي تو جھنگ سميت ديگر علاقوں کے حالات خراب ہوسکتے ہيں تاکيد کي: حکومت پُرامن لوگوں کو فور شيڈول کا بہانہ بنا کر گرفتار کرتي ہے ليکن بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق جيسے افراد ا?زاد ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا: جھنگ ميں تکفيري کمزور ہوئے ہيں، ليکن صوبائي وزير قانون رانا ثناء اللہ سميت ديگر پنجاب حکومت کے افراد ان کي پشت پناہي کر رہے ہيں اور ان کو تقويت دے رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے