22 December 2012 - 18:08
خبر کا کوڈ: 4916
فونت
حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي:
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليو ايم ملتان کے رياستي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي نے ملت پاکستان کو اپنے ووٹ کي طاقت کا درست استعمال کرنے کي تاکيد کي ?
حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين ملتان کے رياستي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي نے علماء ملتان سے ملاقات ميں تاکيد کي : ہم آئندہ انتخابات ميں کسي بھي تکفيري گروہ يا افراد کے حمايت يافتہ اُميدوار کو پارليمنٹ کا حصہ نہيں بننے ديں گے ?

حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان اُس وقت تک ترقي اور خوشحالي کي راہ پر گامزن نہيں ہوسکتا جب تک پارليمنٹ کو ان دہشت گرد اور تکفيريوں سے پاک نہيں کيا جاتا کہا: پاکستان ميں شيعہ قوم اُس وقت تک مضبوط اور طاقتور نہيں ہوسکتي جب تک وہ اپنے ووٹ کي طاقت کو صحيح استعمال نہيں کرے گي?

انہوں نے مزيد کہا: مجلس وحدت مسلمين نے ملت تشيع کو ايک نئي سوچ اور فکر دي ہے جس کے ذريعے وہ آئندہ انتخابات ميں اپنا حق چھين سکتي ہے ?

سرزمين پاکستان کي اس نامور شخصيت نے گلگت بلتستان کے حوالے سے يہ کہتے ہوئے کہ ايک مخصوص ٹولے کي وجہ سے پورے صوبے کا امن تباہ کيا جا رہا ہے کہا: گلگت بلتستان کي نا اہل حکومت شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرنے کي بجائے پُرامن شہريوں اور علمائے کرام کے خلاف سرگرم ہے?

حجت الاسلام اقتدار حسين نقوي نے پشاور اور کوئٹہ ميں ہونے والي حاليہ ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا : ملک ميں لاء اينڈ آرڈر کي انتہائي مخدوش حالت ہے، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کو غير محفوظ بنايا جائے، ليکن جب تک ہم زندہ ہيں، ان دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم ميں کامياب نہيں ہونے ديں گے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬