شديد بارش کے باوجود؛

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، سيد و سالار شهيدان حضرت اباعبد الله الحسين(ع) کے عاشقين اور شيعوں کے متعدد کاروان عراق ميں موسم کي خرابي ، شديد سردي اور بارش کے باوجود اربعين کے پروگرام ميں شرکت کي غرض سے کربلائے معلي کي سمت پيدل رواں دواں ہيں ?
بغداد اور عراق کے مختلف شھروں ميں بارش کا سماں کچھ ايسا کہ ہے کہ بعض شھروں ميں سرکاري طور پر چھٹي کا اعلان کرديا گيا ہے ، مگر حسين (ع) کے چاھنے والے چہلم کے موقع پر کربلا ميں حاضر ہونے کي غرض سے پيدل چل رہے ہيں ?
حسين (ع) کے زائرين معتقد ہيں کہ اربعين کے موقع پر کربلا پہونچنے سے کوئي بھي چيز انہيں نہيں روک سکتي ، کيوں کہ اھل حرم نے بہت سختيوں کے عالم ميں اس راستہ کو پيدل طے کيا تھا ?
عراق کے شيعہ صدام کي زمانہ ميں ان زيارتوں سے محروم تھے مگر ڈکٹيٹر صدام حسين کي حکومت گرنے کے بعد ا?زادانہ طور پر زيارتوں ميں مصروف ہيں ، اگر چہ صدام کے زمانہ ميں بھي بعض شيعہ مخفي طور سے اربعين کے موقع پر کربلاے معلي جايا کرتے تھے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے