آيت اللہ صديقي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايران کے نامورعالم دين آيت اللہ کاظم صديقي نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ ميں تيس دسمبر سن ???? ميں ہونے بلوے کا تجزيہ کرتے ہوئے اسے بڑي طاقتوں کا نتيجہ جانا ?
آيت اللہ صديقي نے يہ کہتے ہوئے کہ تيس دسمبر ???? کا عوامي کارنامہ اسلامي جمہوريہ ايران کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کي سازشوں اور فتنوں کے مقابل ملت ايران کي ہوشياري کي نشاني تھي کہا: ملت ايران گذشتہ تين دھائيوں سے بڑي بے جگري سے دشمن کے دباؤ اور خطروں کا مقابلہ کرتي رہي ہے اور اس نے صدام کي مسلط کردہ جنگ کا بھي بڑي بہادري سے مقابلہ کيا اور اس کے بعد بھي راہ استقامت پر ثابت قدم رہے گي ?
تھران کے امام جمعہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملت ايران نے تيس دسمبر ???? کو ايران کو نقصان پہنچانے کي دشمنوں کي سازشوں کو ناکام بنا کر داخلي اور خارجي دشمنوں کو شکست فاش کا مزہ چکھايا تاکيد کي: ستائيس دسمبر ???? کا فتنہ دنيا کي بڑي طاقتوں نے اپنے ايجنٹوں کي حمايت کرکے بھڑکايا تھا ليکن ملت ايران نے اپني بصيرت اور ہوشياري سے ان فتنوں کو ناکام بناديا اور عظيم کارنامہ انجام دے کر تاريخ انقلاب ميں ثبت کرديا?
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران کے دشمنوں کو خطاب ميں يہ کہتے ہوئے کہ ملت ايران حضرت امام خميني (رہ) کي رہنمائيوں سے فيض حاصل کرکے ان لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي جو اسلامي انقلاب کے اھداف و مقاصد کے خلاف سازشيں کررہے ہيں کہا: ستائيس دسمبر ???? کو سامراجي ايجنٹوں نے عزاداروں پر حملہ کرکے بلوے پھيلائے تھے جس کے بعد سارے ايران ميں تيس دسمبر ???? کو عظيم مظاہرے ہوئے جن ميں داخلي سازشي عناصر اور اسلامي نظام کے دشمنوں سے بيزاري کا اظہار کيا گيا اور ملت نےدوبارہ حضرت امام خميني (رہ) اور رہبرانقلاب اسلامي ايران حضرت ايت اللہ خامنہ اي کے اھداف و مقاصد پر قائم رہنے کا عہد کيا?
تہران کے امام جمعہ نے مزيد کہا: ملت لبنان اور غزہ کے باشندوں کي مدد کرنا اسلامي جمہوريہ ايران کي اصولي پاليسي ہے اور امام خميني (رہ) ہميشہ ملت فلسطين کے دفاع پر تاکيد فرمايا کرتے تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے