29 December 2012 - 16:40
خبر کا کوڈ: 4941
فونت
رسا نيوزايجنسي - سعودي عرب کے مشرقي علاقے، قطيف کے شيعوں نے ايک بار پھرحکومت مخالف مظاہرہ کئے?
سعودي ميں تظاھرات

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، سعودي عرب کے مشرقي علاقے، قطيف کے شيعوں نے ايک بار پھرحکومت مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ نظام کے اصلاحات کا مطالبہ کيا ?

اس رپورٹ کے مطابق، شہر قطيف کي شيعہ عوام نے سيکوريٹي فورسز کے ہاتھوں 18 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف گذشتہ روز احتجاجي مظاہرہ کيا اور مظاہرين کے خلاف تشدد کي شديد مذمت کي?

واضح رہے کہ جمعرات کے دن سعودي فورسز کے ہاتھوں مظاہرين پر فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک 18 سالہ نوجوان شہيد اور ديگر 7 افراد زخمي ہوگئے ?

دوسري جانب آل سعود حکومت نے سعودي عرب کے مشرق ميں احتجاج کو کچلنے کے لئے شيعہ علاقے عواميہ کے محاصرے ميں شدت پيدا کردي ہے اور لوگوں کو زد و کرنے کا سلسلہ بھي ?

سعودي فوج علاقے کي عورتوں کو بھي مسلسل پريشان کررہي ہے اور ان کو ايذائيں پہنچا رہي ہے? عواميہ شہر کے چاروں طرف اور شہر کے تمام داخلي راستوں پر آل سعود کي فوج اور پوليس تعينات ہے?

قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب ميں سياسي اصلاحات کے حق ميں گذشتہ ايک سال سے پر امن مظاہرے ہورہے ہيں ليکن مظاہرين ھميشہ سعودي فورسز کے تشدد سے روبرو ہوئے ہيں ? حکومت مخالفين پر سعودي عرب کي فوج اور پوليس کے حملوں ميں اب تک دسيوں افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں? 

مظاہرين اپني آزادي، امتيازي رويہ کے خاتمے اور عوامي نطام حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کررہے ہيں?
 
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬