
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان اور ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے مرکزي سينئر نائب صدر علامہ سيد ساجد علي نقوي نے بلوچستان ميں مستونگ کے علاقہ درينگڑھ ميں مقامات مقدسہ کي زيارت کو جانے والي زائرين کي دو بسوں پر دہشت گردوں کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے ?
اس رپورٹ کے مطابق اس دہشت گرد حملہ کے نتيجے ميں 20 زائرين کي شہادت اور دو درجن سے زائد کے شديد زخمي ہوئے ہيں ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : زائرين پر مسلسل اور متواتر حملوں سے ايک طرف تو امن و امان کے ضامن اداروں کي مکمل ناکامي ظاہر ہوتي ہے اور دوسري جانب رياستي اداروں کي مجرمانہ غفلت کا پتہ چلتا ہے تاہم يہ بات سب پر واضح ہو کہ اس قسم کي بزدلانہ کاروائيوں سے نہ تو زائرين کے شوق زيارت ميں کمي آسکتي ہے اور نہ ہي ان کي مقامات مقدسہ سے والہانہ عقيدت اور جذباتي وابستگي کو کم کيا جاسکتا ہے?
علامہ ساجد نقوي نے اس سانحہ ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين اور پسماندگان سے دلي تعزيت کا اظہار کرتے ہوئے زخميوں کي جلد صحت يابي کي بھي دعا کي?
انہوں نے شيعہ علماء کونسل بلوچستان کے کارکنوں کو امدادي کاموں ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لينے کي ہدايت کرتے ہوئے کہا : اگر گذشتہ سانحات کے مرتکب مجرموں اور قاتلوں کا کھوج لگاکر انکے سرپرستوں کو بے نقاب کيا جاتا اور دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کيا جاتا تو ايک بار پھر ملک کي فضا درجنوں شہداء کے غم ميں سوگوار نہ ہوتي اور نہ ہي سينکڑوں خاندانوں کو اپنے پياروں کے خون آلودہ لاشے اٹھانا پڑتي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے