
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسين اور کربلا کے شہيدوں کے چہلم کے موقع پر آج ہندوستان کے صوبہ اترپرديش کي دارالحکومت لکھنؤ ميں چہلم کا جلوس پوري عقيدت و احترام کے ساتھ برآمد کيا گيا?
اس رپورٹ کے مطابق وکٹوريہ اسٹريٹ سے نکل کر جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا دير شام کربلا تالکٹورہ پہنچ کر اختتام پذير ہوا? جلوس ميں شامل ماتمي انجمنيں اپنے علم کے ساتھ نوحہ خواني و سينہ زني کر تي چل رہي تھيں?
جلوس سے قبل امام باڑہ ميںہوئي مجلس کو امام جمعہ لکھنؤ مولانا سيد کلب جواد نقوي مجلس کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے وقف املاک کي حفاظت کي اپيل کي?
امام جمعہ لکھنو نے کہا : صوبہ کے مختلف اضلاع ميں پھيلي وقف جائيدادوں کي حفاظت کرنا ہمارا فريضہ ہے?
انہوں نے اپني تقرير ميں چوتھے امام حضرت سيد سجاد کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ايک شخص نے واقعہ کربلا کے کافي برسوں بعد بھي امام کے رونے کا سبب پوچھا تو امام نے جواب ميں کہا کہ حضرت يعقوب اور جناب يوسف کا قصہ بيان کرتے کہا کہ حضرت يعقوب کو پتہ تھا کہ جناب يوسف زندہ ہيں پھر وہ ان کے غم ميں اتنا روئے کہ آنکھو کي بينائي چلي گئي اور ہمارے تو 18يوسف ايک ہي دن ميں شہيد کر ديئے گئے ?
مجلس کے بعد امام باڑہ سے ماتمي انجمنيں اپنے علم کے ساتھ نوحہ خواني و سينہ زني کرتي ہوئيں باہر نکليں?امام باڑہ کے گيٹ کے پاس انجمن رونق دين اسلام کي جانب سے امام حسين کي سواري کي شبيہ ذوالجناح، حضرت عباس کي نشاني علم ، اونٹوں پر عمارياں، شبيہ تابوت و ديگر تبرکات کي زيارت عقيدت مندوں کو کرائي گئي?
جلوس شيعہ پي جي کالج، اکبري گيٹ نخاس، ٹوريہ گنج، بازار کھالہ، حيدر گنج، مليريا،ايوريڈي چوراہا ہوتے ہوئے دير شام کربلا تالکٹورہ پہنچا? کربلاتالکٹورہ ميں جلوس پہنچنے کے بعد الوداعي مجلس ہوئي?
اس سے قبل کربلا تالکٹورہ ميں دن بھر مجالس وماتم کا سلسلہ جاري رہا? اس دوران ضلع سيتاپور کے محمود آباد رياست کي انجمن حيدر کے زير اہتمام قابلہ بني اسد کا دلسوز منظر پيش کيا گيا?
پہل سوسائٹي کي جانب سے مولانا ميثم زيدي نے زيارت اربعين پڑھائي?زيارت اربعين کے بعد ہوئي مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ميثم زيدي نے قافلہ حسيني کي کربلا آمد بيان کي?
اس کے علاوہ بھي تمام علماء وذاکرين نے کربلا تالکٹورہ ميں مجالس کو خطاب کيا? جس ميں بڑي تعداد ميں عزاداروں نے شرکت کر کے شہيدان کربلا کا چہلم منايا?
جلوس کے راستے ميں سبيلوں کا انتظام کيا گيا تھا جہاں سے عقيدت مندوں کو چائے کافي اور ديگر تبرک تقسيم کيا جا رہا تھا?
کربلا تالکٹورہ ميں بھي تمام انجمنوں اور سماجي سوسائٹيوں کي جانب سے سبيل و لنگر کا انتظام کيا گيا تھا ?
اس کے علاوہ کل 19صفر المظفر کو ضلع بارہ بنکي کي تحصيل حيدر گڑھ واقع سيد واڑہ بستي کے موضع سرائے سالم ميں اربعين شہيدان کربلا کے عنوان سے جلوس برآمد کياگيا?
امام بارگاہ سرکار حسين ميں ٹھيک ايک بجے ہوئي مجلس کو مولانا سيد محمد مرتضي? پاروي نے خطاب کيا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے