علي اکبر ولايتي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، اظہار ايران کے سابق وزير خارجہ اور بيان الاقوامي امور ميں مقام معظم رہبري کے مشير خاص ڈاکٹرعلي اکبر ولايتي نے جماعت اسلامي پاکستان کے سربراہ سيد منور حسن، مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي، سپريم کونسل کے سربراہ مولانان شيخ محمد حسن صلاح الدين، شيعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناظر عباس تقوي، حجت الاسلام مرزا يوسف حسين اور جماعت اسلامي کراچي بين الاقوامي امور کے ڈائريکٹر مظفر احمد ہاشمي اور ديگر شيعہ سني علما سے ملاقات و گفتگو کي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ايران کو گيس پائپ لائن بچھانے کے لئے مکمل ٹکنيکي مہارت حاصل ہے کہا: اگر پاکستان کو اس سلسلے ميں مسائل کا سامنا ہے تو ايران کے ہوتے ہوئے پاکستان کو امريکہ يا يورپ کي ضرورت نہيں پڑے گي?
علي اکبر ولايتي نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور ديتے ہوئے کہا: اسلامي دنيا اپنے اتحاد کے ذريعے اسلام کے دشمنوں کو شکست دينے کے قابل ہے?
انہوں نے مزيد کہا: ايران دنيا بھر ميں مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، حال ہي ميں 600 سے زائد سني اور شيعہ مسلمانوں کے علماء کرام نے تہران ميں عالمي اتحاد بين المسلمين کي کانفرنس ميں حصہ ليا ہے ?
اس نشست ميں جماعت اسلامي کے سربراہ منور حسن نے پاک ايران گيس پائپ لائن پر مکمل حمايت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ايران کي مدد اور تعاون سے پاکستان توانائي کے بحران پر قابو پاسکتا ہے، پاکستان اور ايران اپنے اتحاد سے افغانستان ميں امريکہ اور نيٹو کي سامراجي ايجنڈا کو شکست ديں گے?
منور حسن نے پاکستان ميں شيعہ سني فرقہ وارانہ تشدد کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا : امريکہ اور اس کے ايجنٹ ملک ميں فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دينے کي سازش ميں ملوث ہيں ليکن ہم ان کي خواہشات کو پورا نہيں ہونے ديں گے?
انہوں نے مزيد کہا: حکومت پاکستان کو ايران کے ساتھ تعلقات کو زيادہ دوستانہ اور برادرانہ بنانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے ?
مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں فرقہ واريت کي سازش کو ناکام بنانے کے لئے شيعہ اور سني متحد ہيں تاکيد کي: امريکي پے رول پر پلنے والے دہشت گردوں کي کوشش ہے کہ پاکستان ميں شيعہ و سني کے درميان دورياں پيدا ہوں ليکن وطن عزيز کے محب وطن بيٹے اپني مادر وطن کا دفاع کريں گے?
انہوں نے مزيد کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ سيد علي خامنہ اي کي بابصيرت قيادت کي موجودگي ميں ہم متحد ہيں اور انشاء اللہ رہبر معظم انقلاب کي سوچ کے مطابق دشمن کو ہر صورت شکست ديں گے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے