02 February 2013 - 18:55
خبر کا کوڈ: 5062
فونت
حجت الاسلام امين شھيدي:
رسا نيوز ايجنسي – پاکستان کے نامورعالم دين حجت الاسلام محمد امين شھيدي نے تاکيد کي: کراچي ميں علماء کرام کو اور ہنگو ميں نمازيوں کو نشانہ بنانے والا ايک ہي گروپ ہے ?
حجت الاسلام امين شھيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے ہنگو ميں ہونے والے بم دھماکے کي شديد مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور سکيورٹي اداروں کي ناکامي قرار ديا ?

حجت الاسلام شھيدي نے ملک ميں وفاقي و صوبائي حکومت کو شہريوں کي جان و مال کے تحفظ ميں مکمل طور پر ناکام بتاتے ہوئے کہا : کراچي ميں علماء کرام کو اور ہنگو ميں نمازيوں کو نشانہ بنانے والا ايک ہي گروپ ہے، يہ نہ تو مسلمان ہيں اور نہ ہي انسان بلکہ شيطان کے آلہ کار ہيں?

انہوں نے مزيد کہا: يہ دہشت گرد ملک ميں مختلف مکاتب فکر کو باہم دست گريباں کرانا چاہتے ہيں اور اسي مقصد کے لئے استعماري طاقتيں انہي شرپسندوں کے ذريعے وطن عزيز کو کمزور کرنے کے درپے ہيں ?

محمد امين شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے ايٹمي قوت سے خوفزدہ امريکہ اور اسرائيل ان شرپسندوں کي پشت پناہي کرتے ہيں اور معصوم مسلمانوں کا قتل عام کراتے ہيں تاکيد کي: ہم اپنے وزير داخلہ رحمان ملک کے بيانات سے حيران ہيں کہ موصوف کو دہشت گردوں کي آمد کا بھي پتہ چلتا ہے اور کارروائي کا ٹائم بھي انکے علم ميں ہوتا ہے، جو چيز ان کي دسترس ميں نہيں وہ صرف پاکستاني محب وطن شہريوں کي حفاظت کرنا ہے?

انہوں نے مزيد کہا : شدت پسندوں سے مذاکرات دہشت گردي کے مسائل کا حل نہيں بلکہ ان شدت پسندوں کا خاتمہ ہي ملکي سلامتي کا ضامن ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬