04 February 2013 - 12:41
خبر کا کوڈ: 5063
فونت
شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ:
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے ہنگو ميں جامع مسجد کے باہر بم دھماکے کي پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ نمازيوں پر حملہ امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ داراداروں کي ناکامي کا منہ بولتا ثبوت ہے?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علما کونسل پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ہنگو ميں جامع مسجد کے باہر بم دھماکے کي پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ نمازيوں پر حملہ امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ داراداروں کي ناکامي کا منہ بولتا ثبوت ہے?

انہوں نے بيان کيا : حکمران ملک ميں امن وامان کے قيام ميں سنجيدہ نہيں ہيں آئے روز ملک ميں بے گناہ اور معصوم لوگوں کو قتل کيا جارہا ہے اور حکومتي ايوانوں ميں بيٹھے افراد صرف مذمتي بيانوں تک محدود ہيں?

شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا : عوام کے جان و مال کي حفاظت حکومت کي بنيادي ذمہ داري ہے جو حکومت پوري نہيں کر رہي ہے، ملک کا کوئي طبقہ دہشتگردي اور ٹارگٹ کلنگ سے محفوظ نہيں?

انہوں نے وضاحت کيا : رياست شہريوں کو تحفظ نہيں دے سکي ملک ميں ہر طرف افراتفري اور انارکي ہے جس ملک ميں قاتلوں کي حکمراني ہو، رياست کے اندر رياست قائم ہو کسي قاتل يا مجرم کو سزا نہ دي جا سکتي ہو اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کي اجازت نہ ہو اس پر افسوس کے علاوہ کيا کہا جا سکتا ہے?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا : دہشتگردي کے دلخراش واقعات کے باوجود دہشتگردي سے نمٹنے کيلئے ٹھوس اقدامات نہيں اٹھائے جاتي ہے?

انہوں نے کراچي ميں علماء کرام کي ٹارگٹ کلنگ کي مذمت کرتے ہوئے بيان کيا : ملک بھر ميں امن و امان کے قيام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کيلئے فوري اور سنجيدہ اقدامات اٹھانے چاہئے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬