حجت الاسلام حسن ظفر نقوي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے زير اہتمام نشتر پارک ميں منعقدہ جشن عيد ميلاد النبي (ص) و عظمت مصطفي? (ص) کانفرنس کے اجتماع سے خطاب ميں کرتے ہوئے امت محمدي(ص) کے قاتلوں کو اسلام دشمن طاقتوں کا نوکر جانا ?
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ آج رحمتہ العالمين کي امت کي زبوں ہالي کا سب سے بڑا سبب تعليمات محمدي سے دوري ہے تاکيد کي: اگر تمام مکاتب فکر کے علماء متحد ہو جائيں تو آج بھي ہمارے اختلافات ختم ہو سکتے ہيں?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج مسلم معاشرے ميں زمانہ جاہليت کي نفرتيں پروان چڑھ رہي ہيں مسلمانوں کا خون پاني کي طرح بہايا جا رہا ہے کہا: استعماري طاقتيں ہمارے معمولي اختلافات کو ہوا دينے کيلئے دين فروشوں اور ضمير فروشوں کو استعمال کر رہي ہيں اگر ہم نے سيرت نبوي(ص) کا دامن نہ تھاما تو روز حشر ہم آقائے دو جہاں (ص) کي بارگاہ ميں منہ دکھانے کے قابل نہيں ہونگے ?
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے مزيد کہا: کراچي سے خيبر پختونخواہ تک اپنے آپ کو امت محمدي(ص) کا حصہ کہنے والے لوگ ايک دوسرے کا خون بہا کر کسي اور کي نہيں صرف اسلام دشمن طاقتوں کي خدمت کر رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے