11 February 2013 - 15:39
خبر کا کوڈ: 5089
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح درس خارج فقہ ميں انقلاب اسلامي کي 22 بہمن کے دن کاميابي کي برسي کے موقع پر ايراني عوام کي بصيرت، شجاعت ،موقع شناسي اور بھر پور شرکت پر شکريہ ادا کيا ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح درس خارج فقہ ميں انقلاب اسلامي کي پيروزي کي سالگرہ 22 بہمن کو عوام کي اس عظيم شرکت کو عظيم اور تاريخي واقعہ قرارديتے ہوئے فرمايا: ايراني بوڑھوں، جوانوں ،بچوں ، مردوں اور عورتوں کي انقلاب اسلامي کي کاميابي کي 34 ويں برسي کے موقع اتني عظيم اور بھر پور شرکت اللہ تعالي کي بہت بڑي نعمت ہےاورہميں اللہ تعالي کي اس عظيم نعمت کا عمر بھر شکريہ ادا کرنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايران ميں انقلاب اسلامي کي کاميابي کے موقع پر منعقد ہونے والے عظيم جشن و سرور کا ديگر ممالک کے انقلابات کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے فرمايا: سب سے بڑا اور ممتاز ہنر يہ ہے کہ ايران ميں خود عوام انقلاب اور ملک کے مالک ہيں اورانقلاب کي کاميابي کي برسي کے موقع پر جشن و سرور کا انعقاد خود ان کے دوش پر ہے اور يہي وجہ ہے کہ لوگ اس عظيم سرمايہ اور دولت کي حمايت کرتے ہيں جو ان کي عزت اور استقلال کا باعث ہے اور جہاں ضرورت ہوتي ہے وہاں عوام حاضر ہوجاتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے انقلاب کي کاميابي کي برسي کے موقع پر قوم کے شاندارحضور پر قوم کے ہر فرد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم کي عزت و استقلال کے دشمن اس بات کے منتظر تھے کہ ايراني عوام ، اسلامي جمہوريہ اور انقلاب اسلامي کي آواز پر لبيک نہ کہيں ليکن ايراني قوم نے اپني عظيم شرکت اور شاندار حضور کے ذريعہ دشمن کي سازش کو ناکام اور اسے مايوس کرديا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمنوں کي طرف سے ايراني قوم کي ريليوں ميں شرکت اور حضور کے عظيم جلوؤں کو کمرنگ بنانے کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: البتہ دشمن حقائق سے واقف، آگاہ اور آشنا ہےاور وہ، عوامي حضور اور شرکت کو درک کرتا ہے اورتجزيہ و تحليل کرکے اس نتيجے تک پہنچ جاتا ہے کہ ايراني قوم کا مقابلہ نہيں کيا جاسکتا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬