
رسا نيوزايجنسي کي المنار سے منقولہ رپورٹ کے مطابق شام کے علاقہ حومہ ميں حضرت سکينہ (سلام اللہ عليہا) بنت الحسين (عليه السلام) کے روضہ اقدس ميں گھسے ہوئے کچھ مسلح افراد کے ساتھ فوج کي جھڑپ ميں روضہ اقدس کو کافي نقصان پہنچا ?
موصولہ رپورٹ کے مطابق روضہ ميں گھسے ہوئے مسلح افراد نے گنبد پر ماٹرگولہ مار کر توڑا تاکہ وہاں سے فوج کو اپني گوليوں کا نشانہ بنا سکيں جو انہيں اطراف سے گھيرے ميں لئے ہوئے تھيں ?
دمشق کي فوج نے روضہ کے اطراف ميں رکھے ہوئے بمبوں کو ناکارہ بنايا جبکہ دھشت گردوں نے کئي بمب روضہ کے اندر بھي رکھے ہوئے تھے تاکہ باہر نکلتے وقت ان کا دھماکہ کر کے روضہ کو مسمار کر سکيں ?
دمشق کے تکفيري دھشت گردوں نے کئي بار پہلے بھي حضرت سکينہ (سلام اللہ عليہا) بنت الحسين (عليه السلام) کے روضہ اقدس کو گرانے کي دھمکي دي تھي ? شامي فوج روضہ کے اندر اور باہر رکھے ہوئے بموں کي وجہ سے ابھي تک انہيں اپني گرفت ميں لينے پر کامياب نہيں ہوسکي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے