
رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے آيت اللہ خوشوقت کي رحلت پر ارسال کردہ اپنے تعزيتي پيغام ميں ان کے اھل خانہ سے اظھار ھمدردي کي ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عالم رباني آيت اللہ خوشوقت کے انتقال پر اپنے تعزيتي پيغام ميں عالم رباني اور سالک الي اللہ کے انتقال کو ان کے معنوي مقام کو پہچاننے والوں اور مرحوم کے حضور سے فيضياب ہونے والےشاگردوں کے لئے عظيم مصيبت اور المناک حادثہ قرارديا ہے اور مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، رشتہ داروں اور دوستوں کو تعزيت پيش کي ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي کے تعزيتي پيغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
فراواں افسوس اور غم کےساتھ عالم رباني، عارف باللہ ، سالک الي اللہ مرحوم آيت اللہ آقائ حاج شيخ عزيز اللہ خوشوقت رضوان اللہ عليہ کے انتقال کي خبر سے مطلع ہوا?
معنويت اور تہذيب سے سرشار زندگي،بے مثال مجاہدت ، مشتاق دلوں اور آمادہ نفوس کي بے نظير تربيت کے ہمراہ سلوک الي اللہ کي جانب مضبوط و استوار گام ،اس معلم اخلاق و معرفت کي زندگي کا مختصر خلاصہ ہيں، بيشک مرحوم کے معنوي مرتبہ سے آشنا افراد اور مرحوم کے حضور سے فيضياب ہونے والےشاگردوں کے لئے يہ ايک المناک اور دردناک واقعہ ہے? ميں اپني طرف سے مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت اور تسليت پيش کرتا ہوں اور اللہ تعالي کي بارگاہ ميں دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم پر اپني رحمت نازل فرمائے ،مرحوم کےدرجات کو بلند اور انھيں اپنے اولياء کے ساتھ محشور فرمائے?
سيد علي خامنہ اي
20 فروري 2013 ء
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے