
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، شیخ رائد صلاح ، اسلامی تحریک کے صدر نے قدس میں فلسطینی کے مکانوں کو خراب کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھنے پو خبر دار کرتے ہوئے کہا : اس اقدام سے ان کا ورودی ٹونل بنانے کا ھدف جو کہ مسجد اقصی کے نیچے سے مصلی مروانی اور مسجد قدیم تک کھینچا جائیگا ، اگر اس کے سلسلہ میں سنجیدہ قدم نہی اٹھایا جائیگا تو ھم لوگ مسجد الاقصی کو یھودی کی عبادت گاہ میں تبدیل ہونے کا مشاھدہ کرینگے ۔
شیخ صلاح نے مغصوبہ قدس میں شیخ جراح کے علاقہ کے مکانات کی مالکیت کو صھیونی حکومت کا جھوٹھا دعوی جانا اور ان کے مکانات کو غصب کرنے اور ان لوگوں کو ان کے گھر سے بے گھر کرنے کے کارناموں کو محکوم کیا ۔
انھوں نے اسلامی اور بین الاقومی اداروں سے اس سلسلہ میں اقدام کرنے اور اسرائیلیوں کی طرف سے قدس شریف میں فلسطینیوں کے توڑے جا رہے مکانات اور کھودے جا رہے زمین کو روکنے کی اپیل کی ہے اور کہا : اگر اسرائیل اسلامی اور بین الاقومی اداروں کی طرف سے کسی بھی رد عمل کا مشاھدہ نہی کرتا ہے تو وہ مسجد الاقصی کو یھودی کی عبادت گاہ میں تبدیل کر دیگا ۔