29 December 2013 - 10:51
خبر کا کوڈ: 6270
فونت
رهبرمعظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے مرحوم جناب پرورش کی رحلت پر ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں تاکید کی : مرحوم پرورش نے اپنی زندگی کا عظیم حصہ اسلام و دین کی خدمت میں صرف کیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مرحوم جناب سید علی اکبر پرورش کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اھل خانہ کے ساتھ ھمدردی کا اظھار کیا ۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم


نہایت ہی افسوس اور غم و اندوہ کے ساتھ انقلاب کے سچے دوست مرحوم جناب سید علی اکبر پرورش رحمت اللہ علیہ کے انتقال کی خبر دریافت کی؛ مرحوم ایک ممتاز اور مؤثر شخصیت کے حامل تھے جنھوں نے اپنی بابرکت زندگی کے عظیم حصہ کو اسلام اور دین کی اعلی اقدار کی خدمت میں بسر کیا۔


مرحوم پرورش نے نیک سیرت، سچے انداز اور خلوص نیت کے ساتھ اسلامی نظام اور انقلاب کے استحکام اور ترویج کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا؛ طاغوت کے دور میں اپنی مجاہدانہ کوششوں کو اسلامی جمہوریہ کے دور میں اعلی دفاعی کونسل ، قوہ مجریہ اور مقننہ میں اپنی سنگین ذمہ داریوں اور گرانقدر خدمات کے ساتھ منسلک کردیا ؛ اور اپنی پوری طاقت اور کوشش کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی؛ اور اپنی راحت اور اپنے آرام و سکون کو ترک کرکے اپنی ذمہ داری پر عمل کیا۔ اور اپنی عمر کے آخری ایام میں طویل بیماری کے سخت امتحان کو صبر و بردباری کے ساتھ برداشت کیا اور اس طرح اپنی پاک اور شرافتمندانہ زندگی کو اختتام تک پہنچایا۔


رھبر معظم نے مزید کہا: میں مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے خاندان ، لواحقین ، پسماندگان، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں  اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور رضوان طلب کرتا ہوں۔


سید علی خامنہ ای


27   دسمبر 2013


قابل ذکر ہے کہ سید علی اکبر پرورش مفسر قران کریم اور مقرر تھے جن کی سیاسی اور انقلابی حیات کا تحریک امام خمینی(ره) کے ساتھ آغاز ہوا اور اپ نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی میں اہم کردار ادا کیا ۔


اپ ائین کے ماہرین کی کونسل کے رکن ، دو بار صدر جمھوریہ ایران کے الیکشن کے امیدوار ،  شھید رجائی اور حضرت آیت الله سید علی خامنه ای کے دور حکومت میں وزیر تعلیم و تربیت ، جمهوری اسلامی پارٹی کے اساسی ممبر، موتلفہ اسلامی پارٹی کے نائب صدر، اعلی دفاعی کونسل کے ممبر، ایرانی پارلیمنٹ میں اصفھان کے عوامی ممبر اور پہلی ، دوسری ، تیسری اور چوتھی پارلیمنٹ میں نائب اسپیکر رہے ہیں ۔


سیدعلی اکبر پرورش نے 71 کی عمر میں بیماری کے سبب ایران کے شھر اصفھان میں دارفانی کو الوداع کہا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬