09 December 2009 - 16:46
خبر کا کوڈ: 660
فونت
وین اسلامی چائنل کے سربرایہ عمران رسول :
رسا نیوز ایجنسی ـ آج صبح ورڈ اسلامک نیٹ ورک کے سربراہ جناب عمران رسول سے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے گفتگو کی اور ایام عزا کے موقع پر محرم الحرام و صفر میں نشر ہونے والے پروگرام کی تفصیل حاصل کی ۔
مغربی میڈیا مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے میں مشغول ہے لیکن ورلڈ اسلامک نیٹ ورک انھیں اس ناپاک ارادہ میں کبھی کامیاب نہ ہونے دیگا ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے آج صبح ورڈ اسلامک نیٹ ورک (win ) کے سربراہ جناب عمران رسول نے ہوئی گفتگو میں ایام عزا ، محرم الحرام اور صفرالمظفر کے موقع پرنشر ہونے والے پروگرام کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا : اس سال ماہ عزا میں قرآن مجید کی تلاوت و ھر روز کی دعا سے اپنے پروگرام کو شروع کرینگے ، مجالس و نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ اس کے انعقاد کے عوامل و ضرورت پر  علماء کرام سے ہوئی گفتگو کو نشر کیا جائیگا ۔


انہوں نے اس مہینہ میں وارد خاص دعاؤں کا ترجمہ کے ساتھ نشر کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس مہینہ میں زیارت وارثہ و زیارت ناحیہ و آل یسین کے ساتھ اور بھی پروگرام نشر کیا جائیگا اور خاص کر کچھ مجلسیں (Live)لائو بھی نشر کیا جائیگا ۔


عمران رسول نے اس ٹی وی کو صوبہ مھاراسٹر کے تمام مکاتب و فکر کے افراد دیکھتے ہیں کہا : صوبہ مہاراسٹرہ میں اس چائینل کو دیکھنے والے کی تعداد قابل ذکر ہے جس کی تعداد انہوں نے پانچ ملیون تک بتائی ہے اور اس چائینل کو تمام مکتب و فکر کے افراد بہت ہی انہماک کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔


ورلڈ اسلامک نیٹ ورک کے سربراہ نے اس ٹی وی کے شہرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ متعدد مرتبہ مختلف مکاتب کے لوگوں نے اس ٹی وی کے ترقی کے لئے مدد بھی کی ہے اور اس کو ھمیشہ اسی طرح جاری رکھنے کے دعا کے ساتھ  اس سے بہت ہی مفید بات سیکھنے کی بات بھی کہی ہے ۔


انہوں نے غرب کے مادی پرست بیکے ہوئے میڈیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت یہ بات چھپی نہی ہے کہ مغرب کا میڈیا اسلام کو دھشت گرد کے عنوان سے دنیا میں پہچنوانا چاہ رہا ہے تا کہ جو لوگ اسلام کی طرف رغبت کر رہے ہیں وہ اسلام کے نام سے ڈرنے لگے اور اس سے دور ہو جائیں اور خود مسلمانوں کے درمیان آپس میں اختلاف پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے جس میں انشاء اللہ وہ ناکام رہینگا اور ورلڈ اسلامک نیٹ ورک ان کے اس ناپاک ارادہ کو کبھی بھی کامیاب نہی ہونے دیگا ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬