10 December 2009 - 14:03
خبر کا کوڈ: 663
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی ـ حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے منارے کی تعمیر کے سلسلے میں بعض ممالک کی مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : ایسے دشمنوں کی موجودگی میں جوایک منارے کی تعمیریا حجاب کوتحمل نہی کرسکتے کیا مسلمانان کے درمیان اختلاف ودشمنی روا ہے.
آيت‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی، اج مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقات میں مدرسه علمیه امیرمنان علی(ع) قم میں کہا : اج اسلام سے دشمنی بڑھ گئی ہے اور کوشش میں ہیں کہ اپنی دشمنی کو اشکار کرسکیں .


انہوں نے یاد دہانی کی : افسوس بعض متعصب وھابی بغیر اسلام دشمنوں کی دشمنی کا خیال کئے دیگر مسلم بھائیوں کوکافر کہتے ہیں جب رسول اسلام (ص) کی گفتار کے مطابق وہ مسلمان ہیں .


اس مرجع تقلید نے منارے کے تعمیر کے سلسلے میں سوئیس کی مخالفت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اج اسلام کے دشمن ازادی اورحقوق بشر کے نام پر رفرنڈم کرکے منارے کے تعمیر کی مخالفت کرتے ہیں ، افسوس کچھ لوگ اس پربغیر توجہ دئے مسلمانوں ہی سے دشمنی اوراختلاف میں مشغول ہیں .

  
انہوں نے تاکید کی : ایسے دشمنوں کی موجودگی میں جو منارے کی تعمیر کے مخالف ہیں مسلمانان کے درمیان اختلاف ودشمنی روانہی .


حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے عراق، پاکستان اور افغانستان کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا متعصب وھابیوں کو معاف نکرے کہ انکے اعمال مسلمانوں کو سنگ دل ، آدم کش اور بے رحم معرفی کرہے ہیں  

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬