07 January 2010 - 14:08
خبر کا کوڈ: 768
فونت
آیت الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے ایرانی زائرین کے ساتھ عربستان کےنامناسب برتاو پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا : ایسا عمرہ جو شیعہ کی بےحرمتی کا سبب ہو ترک کریں .
آيت الله سبحاني


رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے ایرانی زائرین کے ساتھ عربستان کےنامناسب برتاو پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا : ایسا عمرہ جو شیعہ کی بےحرمتی کا سبب ہو ترک کریں .


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله جعفر سبحانی نے گزشتہ شب Ministr of Culture & Islamic Guidance سے ملاقات میں ایرانی زائرین کے ساتھ عربستان کےنامناسب برتاو کے سلسلے میں کہا : ایسا عمرہ جو شیعہ کی بےحرمتی کا سبب ہو ترک کریں .


انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا : ھما رے زائرین جب عمرہ کی غرض سے عربستان جاتے ہیں تو انکی جان مال اورحرمت محفوظ رہنی چاھئے اوروہ بھی دیگر ممالک کے لوگوں کی طرح یکسان رہیں .


اپ نے ادارہ حج و زیارت کے نئے سربراہ کوتاکید کرتے ہوئے کہا : جب تک  ایرانی زائرین کی حرمت اور احترام کی ضمانت نہ ہوجائے عمرہ کی ھرگز اجازت نہ دیں.


انہوں نے مزید کہا : اس وقت عربستان مذھب تشیع کے خلاف بہت ساری کتابیں منتشر کررہا ہے جو شیعت کے عقائد کو سست کرنے کی غرض کی سے انجام پارہی ہے .


انہوں نے مزید کہا : حتی بعض کتابوں کو ھمارے یا بعض دیگر شیعہ علماء کے نام سے منتشر کرتے ہیں .

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬