
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي لکھنو سے رپورٹ کے مطابق، حضرت ايہ اللہ علي صافي گلپائگاني کي وفات کي مناسبت سے حوزہ علميہ غفراں ماب ميں تعزيتي جلسہ کا ا نعقادکيا گيا جس ميں اپ کي خدمات اورانکي حيات بابرکت کے مختلف پہلوں پر روشني ڈالي گئي اور ساتھ انکے اخلاق حسنہ کا بھي تذکرہ کيا گيا .
اس جلسہ ميں حجہ الاسلام مولانا کلب جواد نقوي نے حضرت ايہ اللہ علي صافي گلپائگاني کے علمي ، سماجي ، ثقافتي اور ديگر مختلف شعبہ جات ميں قابل ذکر خدمات کو سراہتے ہوئے اپ کے حق ميں دعاے مغفرت اور پسماندگان کوصبر جميل عطا ہونے کي دعا کي.
اس جلسے ميں حوزہ علميہ غفراں ماب کے پرنسپل مولانا ابن علي واعظ اور دارالتبليغ حضرت جون کے سربراہ حجہ الاسلام مولانا نثاراحمد زين پوري نے بھي اپنے خيالات کا اظھار کيا .
واضح رہے کہ مرحوم ايہ اللہ سرزمين ايران کي معروف اور برجستہ شخصيتوں ميں سے اور اپ حضرت ايہ اللہ لطف اللہ صافي گلپائگاني کے حقيقي برادر بھي تھے.