پیغمیر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم : فرماتے ہیں : رجب «شهرالله الأصم» ہے ۔ اس وجہ سے اس کو «اصم» کہا گیا ہے کہ کوئی اور مہینہ اس مہینہ کی عظمت تک نہیں پہونچ سکتا ، جاهلیت کے زمان میں لوگ اس مہینہ کا احترام کرتے تھے ، اور جب اسلام طلوع ہوا تو اس نے اس کے احترام میں اور اضافہ کر دیا ۔ جان لو کہ رجب خدا کا مہینہ ہے ، شعبان ہمارا مہینہ ہے ،اور رمضان ہمارے امت کا مہینہ ہے ۔ (۱)
شعبان کا مہینہ شرف کا مہینہ ہے اور حضرت سید انبیاء، محمد مصطفی ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) سے منسوب ہے ؛ قمری تاریخ کے مطابق اس مہینہ میں بے شمار مناسبتیں پائی جاتی ہیں مثال کے طور پر امام حسین (علیہ السلام) کی ولادت ، حضرت ابولفضل العباس (علیہ السلام ) کی ولادت ، حضرت امام زین العابدین سجاد (علیہ السلام ) کی ولادت ، حضرت علی اکبر(علیہ السلام ) اور حضرت صاحب الزمان، امام مهدی(عج) کی ولادت ، بھی اسی مہینہ کی برکت کا سبب ہے ۔ حقیقت میں دیکھا لائے تو قمری مہینہ میں شعبان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں ہمارے کسی ائمه اطهار(علیہ السلام ) کی شهادت نہی ہوئی ہے ۔
شعبان کے مہینہ کی اہمیت
امام خمینی(ره) ، شعبان کے مہینہ کی عظمت میں فرماتے ہیں :
« « شعبان کا مہینہ مقدمہ ہے رمضان المبارک کے مہینہ کا لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینہ کو درک کرنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا چاہئے اس مہینہ کا درک کرنا یعنی خدا کا مہمان ہونا ہے « ضیافة اللَّه » .
جب آپ کسی کے گھرمہمان ہونا چاہتے ہیں ، تو غالبا آپ اپنی عامیانہ حالت کو چھوڑ کر دوسری اور خاص حالت میں اپنے آپ کو آمادہ کرتے ہیں ۔
لباس بدلتے ہیں اور ایک خاص انداز میں جاتے ہیں اپنے گھر کے طور طریقہ سے مختلف آپ کا طور طریقہ ہوتا یے ۔
شعبان کا مہینہ اس لئے ہے تا کہ انسان اپنے آپ کو اسی طرح آمادہ کرلے جیسے مہمان بننے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرتا ہے اپنے ظاہری حالت ، اپنے سر بال کو منظم کرتا ہے اپنے گھر کے عام حالت کو بدل دیتا ہے اور دوسری حالت اختیار کر لیتا ہے ۔
شعبان کا مہینہ خدا کے مہمان ہونے کی تیاری کے لئے لوگوں کو دعوت دیتا ہے ۔اور خدا کے خدمت میں مہمان ہو نے کے آداب مناجات شعبانیه (2) میں یے ۔ (3)
شعبان کے مہینہ کا برکت
روح الله امام خمینی (رہ) شعبان کے مہینہ کے برکت میں ایک مقام پر بیان فرماتے ہیں
« رجب ، شعبان اور رمضان المبارک کا مہینہ ، انسان کو بے شمار برکتیں نصیب ہونے کا مہینہ ہے ، انسان اس مہینہ کے برکتوں کا استعمال کرے جو خدا وند عالم کی طرف سے اس کو عنایت کی گئی ہے ۔
لیکن ان تمام برکتوں کا سر چشمہ مبعث گرامی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے ۔ رجب کے مہینہ میں مبعث بزرگ اور مولا على بن ابیطالب- سلام اللَّه علیه کی ولادت اور دوسرے آئمہ علیھم السلام کی بھی ولادت ہے ، شعبان کے مہینہ میں ولادت حضرت سیدالشهدا اما حسین - سلام اللَّه علیه- اور ولادت حضرت صاحب الزمان- ارواحناله الفداء اور رمضان کے مبارک مہینہ میں پیغمبر اکرم کے مبارک قلب پر قرآن مجید کا نزول ہوا ہے ۔
اس تینوں مہینہ کا شرف اور عظمت زبانوں میں بیانوں میں عقل میں فکر میں نہی سما سکتا ۔اور اس مہینہ کی برکتوں میں وہ دعائیں ہیں جو ان مہینہ میں وارد ہوئی ہیں
ہم لوگ آج کل شعبان کے مہینہ مین ہیں ، اور مناجات شعبانیه بہت ہی بڑی مناجاتوں میں سے ہے اوراس مناجات میں عظیمترین معارف الهى اور بہت ہی بڑے بڑے امور چھپے ہوئے ہیں جس سے صرف اھلیت رکھنے والے لوگ ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ (۴)
رمضان المبارک اور شعبان کے مہینہ کی فضیلت
حضرت امام خمینی(ره)، نظام حکومت کے حکام کے مجمع میں اپنی دلنشین گفتگو اور عاشقانہ بیان میں رمضان المبارک اور شعبان کے مہینہ کی فضیلت کو ان لوگوں تک پہونچایا :
ہم لوگ ابھی شعبان کے مہینہ میں ہیں اور کچھ دنوں کے بعد رمضان المبارک کے مہینہ میں قدم رکھینگے ، رمضان المبارک کا مہینہ نبوت کا مہینہ ہے ، شعبان کا مہینہ امامت کا مہینہ ہے ۔
رمضان المبارک کے مہینہ میں شب قدر ہے اور شعبان کے مہینہ میں شب نیمہ شعبان ہے جو کہ لیلة القدر کے مشابہ ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ مبارک ہے اس لئے کہ اس میں لیلة القدر کا وجود ہے ، شعبان کا مہینہ مبارک ہے اس لئے کہ اس مہینہ میں نیمه شعبان ہے ۔
رمضان المبارک کا مہینہ مبارک ہے اس لئے کہ اس میں وحی کا نزول ہوا ہے یا دوسرے لفظوں مین کہا جائے ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی معنویت وحی کے نزول کا سبب بنی ہے شعبان کا مہینہ معظم ہے ، اس لئے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینہ کی معنویت کا سلسلہ ہے ۔
یہ رمضان المبارک کا مہینہ لیلة القدر کا جلوه ہے کہ ان میں تمان حقائق اور اس کے تمام معنی جمع ہو گئے ہیں ۔ اور شعبان کا مہینہ اماموں کا مہینہ ہے جو اسی کا سلسلہ ہے ۔
رمضان المبارک کے مہینہ میں رسول اکرم صلى اللَّه علیه و آله و سلم کا مقام اصالة الهى ولایت کلى اس جہان کے تمام برکتوں کو سمیٹے ہے اور شعبان کا مہینہ جو کہ اماموں کا مہینہ ہے ولایت مطلقه کی برکت رسول اللَّه صلى اللَّه علیه و آله و سلم کی پیروی میں اسی معنی کے سلسلہ کو قائم رکھے ہے ۔
در ماه مبارک رمضان، مقام رسول اکرم- صلى اللَّه علیه و آله و سلم- به ولایت کلى الهى بالأصالة تمام برکات را در این جهان بسط داده است. و ماه شعبان، که ماه امامان است، به برکت ولایت مطلقه، به تبع رسول اللَّه همان معانى را ادامه مىدهد.
رمضان المبارک کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس نے تمام پردوں کو ہٹا دیا ہے جس کی بنا پر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر جبرئیل امین آے بلکہ دوسرے لفظوں میں کہا جائے پیغمبر اکرم صلى اللَّه علیه و آله و سلم نے جبرئیل امین کو اس دنیا میں آنے کا وسیلہ بنے انہوں نے جبرئیل امین کو اس دنیا میں لائے ۔ اور شعبان کا مہینہ ولایت کا مہینہ ہے اور ان تمام معنی کے تسلسل میں ہے ۔
رمضان المبارک کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس پر قرآن مجید نازل ہوا ہے شعبان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں اھل بیت علیهم السلام کی دعائیں وارد ہوئی ہیں ۔
رمضان المبارک کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس پر قرآن نازل ہوا ہے ۔ قرآن مجید تمام معارف کو خود میں شامل کئے ہوئے ہے اور بشریت کی تمام ضرورتیں بھی اس میں پائی جاتی ہیں اور شعبان کا مہینہ اماموں کا مہینہ ہے جو اسی طرح تمام حقیقت اور تمام معنی کا سلسلہ ہے ۔
وہ چیزیں جو قرآن میں اسرار کے طور پر ذکر ہوئے ہیں ،آئمہ علیھم السلام کے دعاؤں میں بھی اسرار کے طور پر آئے ہیں دعاى شعبانیه میں پڑھینگے کہ خدا سے عرض کرتے ہیں :
وَاجْعَلْنى مِمَّنْ نادَیْتَهُ فَاجابَکَ وَ لا حَظْتَهُ فَصَعِقَ لِجَلالِکَ فَناجَیْتَهُ سِرّاً وَ عَمِلَ لَکَ جَهْراً.(5)
«صعق» کے مسئلہ کو دعاى شعبانیه میں لائے ہیں اسی معنی میں جو قرآن میں حضرت موسى علیہ السلام کے لئے کہا گیا ہے : فَلَمّا تَجَلّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ(6) اور حضرت موسی «صعق» واقع ہوئے ہیں ۔ یہ صعق کا مہینہ ہے ۔ اور یہ وہ مہینہ ہے جو صعق کو چاہتا ہے یہ مہینہ تجلی الہی کا مہینہ ہے پیغمبر اکرم صلى اللَّه علیه و آله و سلم پر اور تجلی الہی کا مہینہ ہے پیغمبر اکرم کے تبع سے اماموں پر
حضرت مهدى- سلام اللَّه علیه- کے مختلف ابعاد ہیں جو بشر کے لئے واقع ہوئے ہیں ۔
امید ہے کہ شعبان کا مہینہ ، پیغمبر اکرم صلى اللَّه علیه و آله و سلم کا مہینہ ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے دل سے دنیا اور دنیا پرستی کو پاک کرتے ہوئے اپنے آپ کو خدا کے مہمان ہو نے کے لئے آمادہ کریں اور اس مہینہ کے عظیم برکت سے فائدہ اٹھا سکین ۔