
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق امریکاے لاتین علاقہ ونزوئلا، بولیوی، آرجانٹاین، اروگوئه، برازیل و شیلی ممالک سے چند تازہ ہوئے مسلمان ایران آئے اور آج آیت الله صافی گلپایگانی سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے ساتھ ان سے گفتگو بھی کی ۔
یہ ملاقات حضرت آیت الله صافی گلپایگانی کے دفتر میں انجام پایا ، اس مرجع تقلید نے اپنے تقریر میں لاٹن امریکا کے علاقہ میں شیعوں کی تاریخ خاص کر ارجنٹین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھمارے فخر کی بات یہ ہے کہ شیعہ ھر جگہ پھیلے ہوئے ہیں ۔
انھوں نے واعتصموا بجبل الله جمیعا و لاتفرقوا آیہ شریفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ھم لوگ دنیا کے کسی بھی گوشہ و کنار میں رہینگے ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور خدا وند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ روز بہ روز ھمارے وحدت میں اضافہ فرمائے ۔
قابل ذکر ہے کہ لاٹن امریکا کے تازہ مسلمان کی طرف سے عزاداری امام حسین علیہ السلام کا پروگرام اسپینش زبان میں انعقاد ہوا اور ان لوگوں نے یادگاری کے طور پر اس مرجع تقلید کے ساتھ اپنی تصویرں بھی کھینچی ہیں ۔