رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی شیعه مرجع تقلید علامه سید محمد حسین فضل الله نے گذشته روز محمدرضا میرتاج الدینی سے ملاقات میں اسلامی اور عرابی ممالک کے روابط کو اچھے کئے جانے کی جانب تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلامی ممالک کے روابط میں استحکام دنیاے اسلام خصوصا فلسطینوں سے حمایت کا سبب ہوگا
علامه فضل الله نے امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد اور یک پارچگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دنیاے سامراجیت نے اتحاد اسلامی کو مورد ھجوم قرار دیا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان مذھبی فتنے کو ایک بار پھر ابھار دے
اس لبنانی شیعه مرجع تقلید نے کہا : اتحاد اسلامی کے لئے اعراب اور ایران کے درمیان روابط کی بہبودی بہت ضروری امر ہے
اس ملاقات میں میرتاج الدینی نے بھی جمهوری اسلامی ایران کی حمایت اور مسائل جهان اسلام کو مورد توجہ قرار پانے کی بناء پرعلامه فضل الله کا شکریہ اداکیا