24 January 2010 - 15:03
خبر کا کوڈ: 848
فونت
رسا نیوزایجنسی - علماء اهل تسنن لبنان نے مختلف مساجد میں فلسطین اورلبنان کی حمایت کے سلسلے میں بین الاقومی اداروں سے گزارش کی کہ سرزمین فلسطین پر بیت المقدس جیسے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی حفاظت کے سلسلے میں اقدامات انجام دیں.
لبنان

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء اهل تسنن لبنان نے گذشته روز مختلف مساجد میں مومنین کو خطاب کرتے ہوئے بین الاقومی ادارے خصوصا اسلامی مراکز سے گزارش کی کہ فلسطین کے سلسلے میں اپنے سکوت کو توڑ کر بر وقت اورمناسب اقدام کریں.

   
شیخ خلیل المیس زحله و بقاع لبنان کے مفتی نے عربی واسلامی اور بین الاقومی ادارے سےغاصب صهیونیت کے حملے سے نجات پانے اور بیت المقدس و مسجدالاقصی کو منھدم ہونے سے روکنے کی درخواست کی اورکہا : اعراب ، مسلمانوں اورفلسطینوں کے درمیان اختلافات بڑھنے کی صورت میں فقط غاصب صهیونیت کے مفادات حاصل ہوں گے .

    
حاصبیا و مرجعیون کے مفتی شیخ حسن دلی نے اسلامی اورعربی ممالک کو بیت المقدس کی یاری کی درخواست کرتے ہوئے یہ کہا کہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک مستقل گورمنٹ تشکیل دی جائے.


اور دوسری جا نب شیخ احمد درویش کردی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد وایک پارچگی اورقومی اتحاد کی دعوت دی.


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬