رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محمد رضا احمدی بروجردی جو آیتالله بروجردی کے ادارہ کی صدر ہیں انھوں نے رپورٹر کے نشست میں رپورٹر سے کہا : حضرت آیت الله بروجردی (ره) کی دو جلد پر مشتمل استفتائات کا مجموعہ پہلی مرتبہ فارسی زبان میں شائع ہوا اس مجموعہ میں ان کے استفتائات کے جوابات پیش کے گئے ہیں ۔
انہوں نے آیتالله بروجردی ادارہ کے اھم کام میں سے اس عالم ربانی کے آثار کو زندہ کرنا جانا ہے اور اظیار خیال کیا : اس مجموعہ کے لئے استفتائات کی جمع آوری پانچ سال پہلے سے ہو رہی ہے اور تقریبا ۶۴۰ گھنٹہ محققین نے اس مجموعہ تشکیل دینے میں خرچ کئے ہیں.
حجت الاسلام احمدی بروجردی نے وضاحت کی : اس اثر کی ایک خاصیت آیتالله بروجردی کی فقھی نظریہ ولایتفقیه کے بارے میں ہے جو کہ دوسرے جلد کے آخر میں بیان کیا گیا ہے ۔
انھوں نے کتاب المھور کے شایع ہونے کی خبر دی اور کہا : رسالة المهور آیتالله بروجردی کے دوسرے اثر میں سے ہے جو ادارہ کی طرف سے عربی زبان میں شائع کئے گئے ہیں ۔