28 January 2010 - 15:42
خبر کا کوڈ: 866
فونت
آيت الله مصباح يزدي:
رسا نيوزايجنسي - آيت الله مصباح يزدي نے درس اخلاق ميں کہا : خداوند متعال کا ارادہ ہےکہ لوگ اخلاص کے ساتھ انبياء الھي کے راستے پر چليں .
آيت الله مصباح يزدي



رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ، حوزه علميه قم کے اعلي سطح کے استاد آيت الله مصباح يزدي کا ھفتہ وار درس اخلاق کل طلاب،علماء اورمختلف طبقہ کي عوام کي موجودگي ميں رهبر معظم انقلاب کے دفتر قم ميں منعقد ہوا .

  
اس نشست ميں آيت الله مصباح يزدي نے امتحان الهي کے سلسلے سے نهج البلاغه کے ايک طويل خطبے کي جانب اشارہ کرتےہوئے فرمايا : فرشتوں و ابليس کو پہلي بار حضرت آدم عليہ السلام کے ذريعہ مورد امتحان قرار ديا گيا  .


ا نہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت علي(ع) کي فرمايش کے مطابق اگر حضرت آدم کي نور کے ذريعہ حيرت ا?ور خلقت کے ساتھ تخليق ہوتي تو ابليس اور فرشتوں کا امتحان بہت اسان ہوجاتااور مقصد امتحان الھي بھي پورا نہ ہوپاتا اپ نے کہا : بہت ساري وہ چيز جس سے ھم لاعلم ہيں اوراس سلسلے ميں دل وزبان سے فرياد کرتے ہيں الهي امتحان کے لئے ہے.

 
اپ نے فقراء اورمال دار افراد کوايک دوسرے کے لئے وسيلہ امتحان بيان کرتےہوئے کہا : کچھ کو نعمت کي فراواني ان کے مقرب بارگاہ الھي ہونے پريا ناداري مغضوب الھي ہونے پردليل نہي ہے کيوں کہ خداوند ان لوگوں کو جو خود کواولياء الھي سمجھتے ہيں فقراء کے ذريعہ امتحان کرتا ہے .


انہوں نے يہ بيان کرتےہوئے کہ جزاء پانے کا اصلي مقام اخرت ہےکہا: امتحان الهي ميں کاميابي کے کچھ مثبت نتائج دنيا ميں بھي ظاھر ہوتے ہيں  .


واضح رہے کہ ھر چهارشنبه کو نماز مغرب وعشاء کے بعد آيت الله مصباح يزدي کا درس اخلاق رهبر معظم انقلاب کے دفتر قم ميں منعقد ہوتا ہے  .
 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬