
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد ميں سے حضرت آيت الله جعفر سبحاني نے کل رات اسٹيٹ ولفئر ارگنائزيشن کے سربراہ اوراعضاء سے ملاقات ميں پيغمبراسلام (ص) سے منقول روايت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ لوگوں کي خدمت خصوصا معاشرے کے محروم افراد کي خدمت ميں بہت زيادہ ثواب اوربڑي فضليت ہے .
انہوں نے اس ادارے کے اعضاء کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ نے جس امر کي ذمہ داري لي وہ ھر کسي کے بس کا کام نہي کيوں کہ جسمي اور روحي معلول افراد کي ذمہداري سخت کام ہے اور اس ميں صبر وتحمل فراون کي ضرورت ہے .
اپ نے اس ادارے کے ذمہ داروں کو مخطالب کرت ہوئے مزيد کہا : اپ لوگ اس کام کو عبادت جانيں اور متوجہ رہيں کہ يہ کام الھي اورمعنوي پہلو رکھتا ہے.
واضح رہے کہ اس ملاقات کي ابتداء ميں اسٹيٹ ولفئر ارگنائزيشن کے سربراہ ڈاکٹر فقيه نے اس ادارے کي سرگرميوں کي مختصر رپورٹ بھي پيش کي .