
رسا نیوز ایجنسی کے اردبیل میں رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نماز جمعہ کے تمام کرنے کے بعد انقلابی حق پرست عوام نے ۲۸ صفر کو عزادار امام حسین علیہ السلام کی اھانت کرنے کی بیا پر حکومت آذربائیجان کے خلاف جلوس نکالا اور اس کے اس حرکت کو محکوم کیا ۔
اس جلوس میں شریک مومنین صھہونی حکومت کے خلاف پر جوش نعرہ لگا رہے تھے اور ۲۸ صفر کو باکو میں ہوئے اھانت کو اسرائیل کا اسلام مخالف سیاسی تحریک کا نتیجہ جانا ہے ۔
اس جلوس کے اختمام میں پانچ بند پر مشتمل قطع نامہ پیش کیا گیا جس میں جمہوریہ آذربائیجان کی ۲۸ صفر کو ہوئے اقدام کی محکومیت کی گئی ہے ۔
اس قطع نامہ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ۹۶ فیصد آذبائیجان کی عوام مسلمان اور دین اسلام کی پیروی کرنے والے ہیں اور دین اسلام ھر طرح سے مسجد کی تخریب ، طالب علموں و دینی کارکردگی کی محدودیت کو اور مسلمان کے حقوق کی پائیمالی کو محکوم کیا ہے ۔