
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید نوری همدانی نے آج ظھر قم اور اراک سے آئے سپاہ اور بسیجی کے کارمندوں کے درمیان یہ بیان کیا : فرقہ بنانا یا بهایئیت و بابیت و تصوف و شیخیه جیسے فرقوں کا ایجاد استکبار و استعمار کا کام ہے تا کہ انسان واقعی اسلام کو پہچا ن نہ سکے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کا خط خسرو پرویز کے نام اور اس کے بعد پیش آئے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم خسروپرویز کے نمائیندہ کو جو یمن سے مدینہ آیا تھا اس کی ظاھری حالت کفار سے مشانہ ہونے کی وجہ سے ایک روز تاخیر سے ملاقات کرنا قبول کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان کا ظاھر کفار سے جدا ہو ۔
انہوں نے صوفی فرقہ کو باطل ہونے کے سلسلہ میں اظہار خیال کیا : : صوفیوں نے اسلام کو کشکول و خانقاہ اور کڑی مونچھ میں منحصر کر دیا ہے اور یہ فرقہ باطلی فرقہ ہے جس نے اسلام کو فلج کر دیا ہے ۔