ڈاکٹر کلب صادق :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطا بق ، رائے بریلی میں انجمن دستہ زین العبا کے زیر اھتمام ایک جشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلب صادق نے کہا : اج کے دور میں مذھب ، فرقہ اور اتحاد کی بڑی بڑی باتیں کرنے کی ضرورت سے زیادہ اھم تعلیم کی ہے علم اگر ھم نے علم حاصل کرلیا تو سماج میں سر اٹھا کر اور انکھ ملا کر اپنی بات رکھ سکتے ہیں.
انہوں نے پنجتن پاک کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئےمزید کہا : ھمیں اپنے دل میں پنجتن پاک کی سچی محبت رکھنا ہوگی تبھی ھماری شخصیت مثالی بنے گی.
واضح رہے کہ اس جشن کا اغاز مولانا قنبر علی مبارکپوری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اوراس جشن کی نظامت کے فرائض کو ڈاکٹر نیر جلال پوری انجام دے رہے تھے اور اس جشن میں مختلف جگہ سےا ئے معروف شعراء نے نظرانہ عقیدت پیش کئے .
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے