
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ مطابق ، شیخ حسن مصری ، جنبش امل کے سیاسی شعبے کے نائب رئیس نے گزشتہ روز شهر قناریت لبنان میں منعقدہ ایک پروگرام میں اسرائیل کو تنھا دشمن بیان کرتے ہوئے کہا : اسرائیل لبنان کے خلاف ھر قسم کا اقدام کرنے سے پہلے تمام جوانب کو مورد توجہ قرار دے گا .
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل جودنیا میں کسی سے خائف نہی فرزندان امام موسی صدرسے خائف ہے تاکید کی : اسکاڈ میزائل کے حوالے سے امریکن میڈیا کا حزب الله و سوریه کے خلاف جنجال کوئی نئی چیز نہی دشمن نے ھمیشہ اس طریقہ کے ذریعہ ھمارے جزبات کو سست کرنے کی کوشش کی ہے مگروہ اگاہ رہیں کہ لبنان کی اسکاڈ میزائل مجاھدوں کا محکم ایمان ہے جو جنوب لبنان کے مجاھدوں کے دلوں میں موجود ہے .
شیخ حسن مصری نے لبنان کی حقیقی قدرت کو قوم کے درمیان اتحاد اوریک جہتی بیان کرتے ہوئے کہا : اسرائیل فتنے اور اختلاف کے ذریعہ ھم سے مقابلے میں اترے اور ھم اتحاد کے ہتھیار کے ساتھ اس سے مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گے .
انہوں نے حزب الله اور جنبش امل کے بین کے موجودہ اتحاد کو صہیونیت کے لئے عظیم خطرہ بیان کرتے ہوئے کہا : امید ہے کہ اس اتحاد کے ذریعہ کے لبنان کی بنیادیں اور مضبوط ہوگی.