دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم ایران کی جانب سے :

دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم میں امور مبلغین کے ذمہ دار ، حجت الاسلام سید غلام عباس موسوی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا : دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم ام سال ماہ مبارک رمضان میں پورے ملک میں دس هزار مبلغ روانہ کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا: ماه با فضیلت رمضان ، ماه تبلیغ دین و ابلاغ رسالت الهی کی خاص اھمیت کے پیش نظر ھر سال کی طرح ام سال بھی حوزہ علمیہ کے مبلغ ملک کے مختلف علاقوں میں حاضر ہوکر اپنے دینی اور شرعی وظائف کی انجام دہی کریں گے اور عوام کو دینی مسائیل بخوبی واقف کریں گے ۔
حجت الاسلام موسوی نے محروم علاقوں میں مبلغین کی شدید ضرورتوں کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا : ملک کے محروم علاقے میں دینی مسائل کو بیان کرنے اور دینی ثقافت کو توسعہ دینے کے حوالے سے مبلغین کی شدید ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے ان محروم علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : تبلیغ میں مشکلات اور فراز و نشیب موجود ہیں مگر مبلغ دینی پیغام پہونچانے ھر مشکل کو برداشت کرنے کو تیار ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے