6 اکتوبرکو:

سپریم حکمت اسلامی اسمبلی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، محمد باقر خراسانی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اس اجلاس کو6 و7 اکتوبرکو منعقد ہونے سے اگاہ کیا ۔
انہوں نے اس اجلاس کے منعقد ہونے کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دین و فلسفہ اجلاس کا انعقاد فلسفہ کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس کا مقدمہ ہے جو اسی سال 6 و7 اکتوبرکو حوزہ علمیہ اوریونیورسٹی کے علماء ودانشوروں کی موجودگی میں قم میں ہوگا ۔
خراسانی نے اس اجلاس میں علمی نشستوں کے انعقاد ، اساتذہ کی تقریریں ، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے ماھرین کے ذریعہ مقالات خوانی کواس اجلاس کا حصہ بیان کرتے ہوئے کہا : یہ اجلاس مدرسہ دارالشفاء قم میں منعقد کیا جائے گا ۔
انہوں نے اس اجلاس میں سو سے زیادہ علمی مقالات کے انے کی خبر دیتے ہوئے 1 ستمبرمقالات کے بھیجنے کی اخری تاریخ بیان کی اور کہا محقیقن اپنے مقالا ت کو info@hekmateislami.com پر بھیج سکتے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے