
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجمع علماء اھلسنت عراق نے ایک بیانیہ میں گذشتہ روز بغداد اور دیگر کچھ شھروں کے بمب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت تشکیل نہ پانے اور جاہ ومقام کے سلسلے میں سیاسی احزاب کے درمیان اختلافات طول پکڑلینے کو ملک کی پس ماندگی کا سبب بیان کیا ۔
اس بیانیہ میں ایا ہے : پارلیمنٹ الیکشن کے ہوئے چھ ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے مگر سیاسی احزاب ابھی تک پوسٹ اور مقام کے سلسلے میں اپس میں الجھی ہوئی ہیں ، بغداد اور دیگر عراقی شھروں کے امنیتی صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے ، عوام شدید گرمی میں بغیر لائٹ کے زندگی بسر کررہی ہے اور دھشگردوں کے پہ درپہ حملے کے نتیجے میں اپنے عزیزوں کے کھونے کی شاھد ہے ۔
مجمع علماء اھلسنت عراق نے ملک کی اس صورت حال کا ذمہ دار سیاسی احزاب کو ٹھراتےہوئے کہا : سیاسی احزاب اس وقت پوسٹ اور مقام کے سلسلے میں اپس میں گریبان گیر ہیں اور حکومت تشکیل نہی دینا چاھتے ملک کی اس بے امنی اور قتل عام کے وہی ذمہ دار ہیں ھم سبھی ان سے چاھتے ہیں کہ ملک اور عوام کی عظیم مصلحتوں کے پیش نظر ، ذاتی مصالح کو قومی مصالح پر فداکرتے ہوئے جلد از جلد حکومت تشکیل دیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے