آيتالله مصباح يزدي:

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ايران ، قم ميں امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر آيت الله محمد تقي مصباح يزدي شب جمعرات حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد مرحوم آيت الله سعادت پرور پهلواني کے برسي ميں علماء و طلاب اور عوام کے درميان مسجد فاطميه ميں منعقدہ مجلس ميں مرحوم آيت الله سعادت پرور پهلواني کے علمي و اخلاقي واقعات پر روشني ڈالي ?
انہوں نے اپني گفتگو کو جاري رکھتے ہوئے کہا : ايک حديث جس کو مرحوم آيت الله سعادت پرور پهلواني زيادہ مطالعہ و بحث اور خاص اھتمام کرتے تھے وہ حديث معراج تھا ?
امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر نے اپني گفتگو ميں اس بيان کے ساتھ کہ خدا سے محبت کي بے شمار برکتيں اور اثرات ہيں و ضاحت کي : اس طرح کي زندگي کا لطف اس حد تک ہے کہ جس کا کسي بھي دوسري دنيوي چيز سے مقائسہ نہي کيا جا سکتا ہے ?
آيتالله مصباح يزدي نے وضاحت کي : مرحوم حضرت آيت الله بهجت فرماتے تھے اگر سلاطين و حکمران جان جاتے کہ نماز ميں کتنا سکون و خوشي ہے تو اپني حکومت چھوڑ ديتے ، اور مرحوم مبالغہ سے کام نہي ليتے تھے اور جب تک کسي چيز کو درک نہي کرتے تھے بيان نہي کرتے تھے اور يہ مسئلہ ان کے نماز کي حالات اور خاص انداز سے معلوم ہوتا تھا ?
امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر نے ايک روايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : خدا وند اگر کسي سے محبت کرنے لگے تو اس کے امور کے عھدہ دار ہو جاتے ہيں اور موت کي مشکلات و سختي کي طرف توجہ کے ساتھ ، وہ لوگ جو خداوند تبارک و تعالي کے محبوب ہوتے ہيں اس طرح کي پريشاني اور مشکلات سے مبرہ ہوتے ہيں ?
انہوں نے ايک دوسري روايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو بھي کہتا ہے کہ ميں خدا سے محبت کرتا ہوں وہ سچ نہي بولتا کيونکہ جو خدا سے محبت کرتا ہے تو اس کے حالات سے روشن و واضح ہو جا تا ہے ?
آيتالله مصباح يزدي نے اس بيان کے ساتھ کہ کہنے اور دعو کرنے سے محبت حاصل نہي ہوتي وضاحت کي : خداوند تبارک و تعالي کي محبت دنيا کے ساتھ جمع نہي ہو سکتي ، سب سے پہلے اپنے دل کو دنيا سے پاک کرے ھر وہ چيز جو خدا نے حکم دي ہے اس پر عمل کرے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے