23 March 2011 - 01:00
خبر کا کوڈ: 2565
فونت
بحرين ميں آل سعود کے مظالم کے اعتراض ميں :
رسا نيوزايجنسي – بحرين کي عوامي انقلابي تحريک کي حمايت اور متعصب سلفي وہابي آل سعود کي افواج کے مظالم کے خلاف کراچي پاکستان ميں دسيوں ہزار عاشقان اہل بيت عليہم السلام نے’’حمايت مسلمين‘‘ کے عنوان سے احتجاجي ريلي نکالي?
پاکستاني شيعوں نے حمايت مسلمين ريلي نکالي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، کراچي پاکستان ميں اتوار کے روز ايم اے جناح روڈ پر حمايت مسلمين ريلي نکالکر ہزاروں شيعيان علي ابن ابي طالب عليہما السلام نے بحرين ميں سعودي جارح افواج کے مظالم کي شديد مذمت کرتے ہوئے بحريني عوام سے اظہار يکجہتي کا شاندار مظاہرہ کيا ?

اس رپورٹ کے مطابق اس احتجاجي جلوس کا اہتمام شيعہ علماء کونسل اور جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن کراچي نے کيا تھا?

ريلي ميں شريک سيکڑوں افراد نے ہاتھوں ميں پلے کارڈز اور بينرز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود ،آل يہود اور امريکا مردہ باد ،اسرائيل نامنظور، بحرين ميں سعودي جارحيت بند کرو،بحرين سے سعودي فوجوں کو واپس بلاؤ،بحرين ميں عوامي بيداري کي حمايت پر مبني نعرے تحرير تھے?

ليبيا،يمن،بحرين اور ديگر ممالک ميں چلنے والي انقلابي اور عوامي تحريکوں کي حمايت اور اظہار يکجہتي کے لئے منعقدہ حمايت مسلمين ريلي ميں جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کميلي،شيعہ ايکشن کميٹي کے رہنما علامہ مرزا يوسف حسين،شيعہ علماء کونسل کے صوبائي جنرل سيکرٹري مولانا ناظر عباس تقوي، مجلس وحدت مسلمين کراچي کے مولانا صادق رضا تقوي ، جمعيت علمائے پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ قاضي احمد نوراني صديقي اورکثير تعداد ميں ديگر علماء کرام موجود تھے ?

رہنماؤں نے ريلي ميں شريک افراد کوخطاب کرتے ہوئے کہا : بحرين ميں خليجي ممالک کي فوجوں کي موجودگي اور سعودي ناصبي افواج کي بحريني عوام پر انسانيت سوز مظالم سے امت مسلمہ کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو گيا ہے ?

انہوں نے عالمي ادارے اور انساني حقوق کے علمبرداروں کو بحرين ميں سعودي جارحيت پر تماشائي بنے رہنے پرتنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : بحرين ميں سعودي افواج کا کردار فلسطين ميں اسرائيلي افواج کے کرادر سے مختلف نہي جسے کسي صورت قبول نہيں کيا جائے گا اور سلفي وہابي افواج واپس کے واپس جانے تک آل سعود کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاري رہے گا ?

مقررين کاکہنا تھا کہ بحرين ميں آزادي اور جمہوريت کي بحالي کي جد وجہد کرنے والے پر امن مظاہرين پر سعودي جارحيت اور بلا اشتعال فائرنگ سے درجنوں بے گناہ شيعہ شہيدہو چکے ہيں جبکہ ہزاروں کي تعداد ميں ذخمي ہيں جنہيں اسپتالوں ميں بھي علاج معالجہ کے لئے نہين جانے ديا جا رہا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے عرب ممالک کي فوج کو امت مسلم کے دشمن کي خلاف فوج کشي کرنے اور اپني طاقت کا لوہا منوانے کي سفارش کرتے ہوئے کہا : خود مسلمانوں کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنانا اسلامي ائين کے خلاف ہے ?

انہوں نے اظھار خيال کرتے ہوئے کہ امريکا ايک ايسا مکروہ کردار ہے کہ جس کا بد نما چہرہ ليبيا ميں اپنے مفادات کي خاطر عياں ہورہا ہے اور اب بحرين ميں بھي اپنے پانچويں بحري بيڑے کے تحفظ کے لئے سعودي وہابيوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام کرا رہاہے تاکيد کي : او آئي سي،عرب ليگ،اور اقوام متحدہ بحرين ميں سعودي وہابيوں کي جارحيت کا سختي سے نوٹس ليں اور خليجي ممالک کي افواج کو فوري طور پر بحرين سے نکالنے ميں اپنا کردار ادا کريں?

انہوں نے پاکستاني شيعہ اور سني عوام کو بحرين،يمن اور ليبياکے مسلمانوں کے ساتھ بتاتےہوئے کہا : جب تک ان کے ممالک ميں ان کي خواہشات کے پہ عمل درآمد نہيں ہوتا ان کے ساتھ ہونے والے ھر ظلم کي مذمت کرے گي ?

انہوں موجودہ دور کو دنيا کي بيداري کا دور بتاتے ہوئے کہا : شہدائے انقلاب کي قربانياں ھرگزرائيگاں نہيں جائيں گي اور وہ وقت زيادہ دور نہيں جب عالمي استعمار امريکا اور اسرائيل اپني نابودي کا خود مشاہدہ کريں گے?

انہوں نے عرب ممالک اور مشرق وسطي? ميں امريکي مفادات کے تحفظ پر معمور صہيوني آلہ کار حکمرانوں کويکے بعد ديگرے گرتے ہوئے کہا : يہ سلسلہ اسلامي مشرق وسط?ي کے قيام پر ہي ختم ہو گا?

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ريلي ميں شريک افراد نے امريکا،اسرائيل،آل سعود اور غاصب حکمرانوں کے خلاف زبر دست نعرے بازي کي جبکہ امريکي وصہيوني پرچم بھي نذر آتش کئے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬