سعودي عرب ميں قطيف کے خطيب جمعہ :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب ميں قطيف کے خطيب جمعہ حجت الاسلام شيخ حسن صفار نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے اپنے خطبہ ميں جو مسجد امام رضا (ع) ميں منعقد ہوئي ? سامراجي طاقت کي طرف سے اسلامي ممالک ميں فتنہ پھيلانے کي سازش کي حمايت کرنے سے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا : سامراجي دنيا مختلف طريقہ سے کوشش کر رہي ہے کہ عربي اور اسلامي ممالک ميں داخلي جنگ شروع ہو اور ابھي بھي ان ممالک ميں مزيد ہتھيار بھيج رہا ہے تاکہ ا?پس ميں مسلحانہ جنگ ميں اضافہ ہو ?
انہوں نے وضاحت کي : عربي ممالک ميں اسلحہ بھيجنے سے سامراجي دنيا کا اصل مقصد صہيوني حکومت کي حفاظت اور اس ملک کي بقا ہے مسلمانوں کے درميان جنگ اور تنازعہ کے ذريعہ يہ لوگ اپنے اس مقصد ميں کامياب ہونگے ?
حجت الاسلام صفار نے عربي ممالک ميں حکام کے ذريعہ ہتھياروں کي در ا?مد ميں اضافہ پر تنقيد کرتے ہوئے اظہار کيا : اس وقت علاقہ کے لوگ غربت ، بےکاري ، مکان کي قلت اور صحيح وقت پر تعليم کا انتظام نہ ہونا جيسے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہيں اور معاشرہ بھي مختلف شعبيوں ميں ترقي کا محتاج ہے اور ايسے حالات ميں اس علاقہ کے حکام دوسرے ممالک سے ہتھيار کے تجارت کے دستاويز پر دستخط کر رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے